اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Ban on Tablighi Jamaat in Saudi Arabia: تبلیغی جماعت پر پابندی، دارالعلوم دیوبند نے سعودی اعلان کی مذمت کی - تبلیغی جماعت پر دہشت گردی کا الزام

حکومت سعودی عرب Saudi Arabia Government کی جانب سے تبلیغی جماعت Tablighi Jamaat پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے اور تبلیغی جماعت کو زہر آلود، مشرکانہ نظریات کا حامل، قبر پرست اور شدت پسند جماعت قرار دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ امام و خطیبوں کو نماز جمعہ میں لوگوں کو تلقین کرنے کا حکم نامہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

تبلیغی جماعت پر پابندی، دارالعلوم دیوبند نے سعودی اعلان کی مذمت کی
تبلیغی جماعت پر پابندی، دارالعلوم دیوبند نے سعودی اعلان کی مذمت کی

By

Published : Dec 13, 2021, 11:59 AM IST

مملکت سعودی عربیہ کے اس اقدام پرعظیم دینی دانش گاہ دارالعلوم دیوبند Darul Uloom Deoband نے شدید تشویش، فکرمندی اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور سعودی حکومت کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمتStrong condemnation of the Saudi government's move کرتے ہوئے کہا کہ تبلیغی جماعت امن اور خیرسگالی کا پیغام دیتی ہے Tablighi Jamaat conveys the message of peace and goodwill۔

تبلیغی جماعت پر پابندی، دارالعلوم دیوبند نے سعودی اعلان کی مذمت کی

حکومت سعودی عرب کی اس قسم کی مذموم کارروائی سے دیگر ممالک میں بھی اس قسم کے اقدامات کی جرت بڑھ سکتی ہے جو کسی بھی طور سے ٹھیک نہیں ہوگا۔

مملکت سعودی عربیہ کو اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔اس سلسلہ میں عالم اسلام کی ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے اپنے بیان میں مملکت سعودی عرب کے اس فیصلہ کی مذمت کرتے ہوئے اس پر نظر ثانی کامطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: تبلیغی جماعت اور دیوبند سے متعلق توگڑیا کا بیان حقیقت سے بعید

جاری بیان میں مفتی ابوالقاسم نعمانی نے مملکت سعودی عربیہ کے ذریعہ تبلیغی جماعت کے خلاف مہم جوئی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضرت مولانا محمد الیاسؒ دارالعلوم کے صدر المدرسین شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسنؒ کے تلامذہ میں سے تھے،انہوں نے تبلیغی جماعت قائم کی جس کے تحت اکابر کی مخلصانہ جدوجہد دینی وعملی اعتبار سے مفید رہی ہے۔

جزوی اختلافات کے باوجود جماعت اپنے مشن پر کام کر رہی ہے کم وبیش تمام عالم میں اس کا کام پھیلا ہوا ہے اس سے وابستہ افراد اور جماعت کے مجموعی مزاج پر شرک وبدعت اور دہشت گردی کا الزام قطعی بے معنی اور بے بنیاد ہے ۔دارالعلوم دیوبند اس کی مذمت کرتا ہے اور حکومت سعودی عربیہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کرے اور تبلیغی جماعت کے خلاف اس قسم کی مہم سے اجتناب کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details