اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

رامپور: اعظم خان کی بہو کا اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کا امکان - رامپور ای ٹی وی بھارت خبر

اتر پردیش میں آئندہ چند ماہ کے بعد اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ تمام ترسیاسی جماعتیں اپنی اپنی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ادھر سماجوادی پارٹی کے قد آور رہنما اعظم خان کی بہو کے بارے میں یہ کہا جارہا ہے کہ وہ بھی اسمبلی انتخابات لڑ سکتی ہیں۔

سدرہ ادیب
سدرہ ادیب

By

Published : Oct 30, 2021, 7:46 AM IST

Updated : Oct 30, 2021, 12:29 PM IST

ریاست اتر دیش کے رامپور سے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خان اپنے چھوٹے بیٹے اور سبکدوش ہونے والے رکن اسمبلی عبداللہ اعظم کے ساتھ عدالت میں چل رہے کئی مقدمات کے تحت طویل عرصے سے جیل میں ہیں۔ ساتھ ہی 2022 کے اسمبلی انتخابات کو لے کر سیاسی گلیاروں میں یہ بات بھی سامنے آ رہی ہے کہ اعظم خان کی بہو اسمبلی الیکشن لڑ سکتی ہیں۔ تاہم انہوں نے انتخابی میدان میں اترنے کی خواہش کا اظہار اسی صورت میں کیا ہے جب ان کے سسر اعظم خان رضا مند ہوں۔

اعظم خان کی بہو

اہم بات یہ ہے کہ سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان رام پور لوک سبھا حلقہ سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ ان کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ یہاں کی رکن اسمبلی ہیں۔ جبکہ چھوٹے بیٹے عبداللہ اعظم ضلع کے سوار ٹانڈہ اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی تھے۔ تاہم دو برتھ سرٹیفکیٹس کے معاملے میں وہ اپنی مقننہ سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اب 2022 کے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے تحت اعظم خان کے اہل خانہ متحرک ہیں۔ یہ بات بھی کہی جارہی ہے کہ اسمبلی انتخابات تک اگر اعظم خان جیل سے باہر نہیں آتے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں ان کی سیاسی وراثت کون سنبھالے گا؟

تاہم اب اعظم خان کے بڑے بیٹے ادیب اعظم خان کی اہلیہ سدرہ ادیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے سسر اعظم خان کی سیاسی وراثت کو موقع ملنے پر سنبھالنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اعظم خان کی رہائی میں دیر ہو رہی ہے۔ وہ اس کے پیچھے سیاسی وجوہات کو ذمہ دار سمجھتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اعظم خان سماج وادی پارٹی کے بانیوں میں سے ہیں اور 40 سال سے سیاست میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ یہ سیاسی دشمنی ہے جس کی وجہ سے انہیں جیل بھیجا گیا ہے۔ یہ بات کہی جارہی ہے کہ انہوں نے بہت بڑی یونیورسٹی بنائی ہے۔ مسلمان لیڈر ہونے کے باوجود انہوں نے یہ یونیورسٹی ہندو اور مسلم دونوں برادریوں کے بچوں کے لیے بنائی تاکہ انہیں پڑھنے کے لیے رام پور سے باہر نہ جانا پڑے۔

مزید پڑھیں:اعظم خان کولکھنؤسےسیتاپورجیل منتقل کیا گیا

انہوں اپنے خسر کے مقدمے کے بارے میں کہا کہ ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ کب تک چلے گا۔ امید ہے کہ سب ٹھیک ہے۔

Last Updated : Oct 30, 2021, 12:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details