رامپور کے رکن پارلیمان اور سماج وادی پارٹی کے قدآور رہنما اعظم خان اور ان کے اہل خانہ آج کل کافی مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ تقریباً 14 ماہ سے اپنے فرزند عبداللہ اعظم کے ساتھ سیتاپور جیل میں قید اعظم خاں سے متعلق جیل انتظامیہ نے اطلاع دی ہے وہ اور ان کے بیٹے کورونا جانچ میں مثبت پائے گئے۔
اس وجہ سے اعظم خان کے بیرک میں موجود 15 سے 20 قیدیوں کو الگ الگ بیرک میں بھیج دیا گیا ہے۔ وہیں اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو بھی جیل کے اسپتال میں قرنطین کردیا گیا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے اعلیٰ کمان اور پارٹی کارکنان کا مطالبہ ہے کہ اعظم خاں کو دہلی یا لکھنؤ کے اچھے اسپتال میں علاج کیا جائے۔