اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نوئیڈا: ''مشن شکتی ابھیان، خواتین کو خود کفیل بنانے ایک بہترین قدم'' - پاکسو ایکٹ

ریاست اترپردیش کے اندرا گاندھی آرٹ سینٹر سیکٹر 6 نوئیڈا میں ریاستی حکومت کے زیر انتظام مشن شکتی ابھیان کا آغاز کیا گیا جس کا مقصد خواتین اور بچوں کے تحفظ سے متعلق قوانین کے بارے میں عوامی آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ خواتین اور بچوں کے لیے محفوظ ماحول فراہم کیا جاسکے۔

Awards to women
Awards to women

By

Published : Aug 23, 2021, 12:53 PM IST

ریاستی حکومت کے زیر انتظام مشن شکتی ابھیان کے ذریعہ پوکسو ایکٹ، گھریلو تشدد ایکٹ، جنسی ہراسانی ایکٹ وغیرہ کے حوالے سے بیدار کرنا شامل ہے، اس پروگرام میں وزیراعلیٰ، گورنر اور وزیر خزانہ حکومت ہند کی موجودگی میں منعقدہ پروگرام کا براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔

Awards to women

مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 75 خواتین کو مشن شکتی ابھیان کے دوران اعزاز سے نوازا گیا جن میں خواتین پولیس افسران اور ملازمین، آنگن واڑی کارکنان، خواتین صحت کارکنان، اے این ایم، خواتین اساتذہ اور خواتین پردھان شامل تھیں۔

Awards to women

عوامی نمائندوں کی طرف سے شال، گلدستے اور اعزازی خطوط دے کر اعزاز بخشا گیا۔ دین دیال اپادھیائے انٹر کالج کی استاد ڈاکٹر شالنی سنگھ کو تعلیم کے شعبہ میں عمدہ کارکردگی کے لئے نوازا گیا۔

Awards to women

انہوں نے مشن شکتی ابھیان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو خود کفیل بنانے کی جانب یہ ایک بہترین قدم ہے۔

مزید پڑھیں:۔بااختیار خواتین ہی یوپی کی بنیاد: یوگی آدتیہ


اس موقع پر رکن پارلیمان ڈاکٹر مہیش شرما، رکن اسمبلی نوئیڈا پنکج سنگھ، رکن اسمبلی دادری تیج پال ناگر، نائب صدر ریاستی خواتین کمیشن سشما سنگھ، انچارج چیف ترقیاتی افسر گرما کھرے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس شردھا پانڈے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (فینانس اینڈ ریونیو) وندیتا شریواستو اور دیگر افسران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details