اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں پچھلے سال تقریبا 43 قتل کے واقعات پیش آئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار اورنگ آباد پولیس کمشنریٹ سے حاصل ہوئے ہیں۔ اس دوران پولیس کی جرائم سے متعلق سنجیدگی پر سوالیہ نشان بھی اٹھائے گئے ہیں لیکن پولیس نے کئی پیچیدہ معاملات کو حل کر کے سبھی ملزمین کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران جس طرح کے قتل کے واقعات پیش آئے ہیں وہ بیشتر نشے کی حالت میں کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اور نگ آباد شہر پولیس نے سال 2022 کی سالانہ کرائم رپورٹ جاری کی ہے۔ دریں اثناء اس رپورٹ میں گزشتہ ایک سال میں قتل کے تقریباً 43 واقعات کے اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ قتل کی کوشش کے 48 واقعات سامنے آئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پولیس نے قتل کے تمام 43 کیسز میں ملزمان کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا ہے۔
آپکو بتادیں کہ اورنگ آباد کے دیوگری کالج کے قریب یک طرفه محبت معاملہ میں ایک قتل ہوا تھا، پولیس سے ملی اطلاع کے مطابق سُکھ پریت کی گردن پر تیز دھار ہتھیار سے وار کر کے اسے قتل کردیا تھا۔ قاتل کا یہ کہنا تھا کہ تم مجھے سے محبت کیوں نہیں کرتے۔ اس معاملے میں ویدانت نگر پولس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا تھا، کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر اویناش اگاو اور ایس آئی ٹی کی ٹیم نے تفتیش کی اور ملزم کے خلاف جسمانی ثبوت، ڈیجیٹل اور تکنیکی ثبوت، فرانزک میڈیکل ثبوت اور فرانزک سائنسی ثبوت ( پوروفیلنگ رپورٹ) ، ماہر کی رائے، جرم میں استعمال ہونے والا ہتھیار، ملزم کے خلاف چارج شیٹ عدالت میں پیش کر دی گئی۔