کوٹہ:اتوار کے روز ملک بھر میں میڈیکل میں داخلہ کے لیے قومی اہلیتی داخلہ ٹیسٹ NEET کے امتحانات ہوئے، اس دوران ملک کے مختلف مقامات سے طالبات کے ساتھ بدسلوکی کی خبریں سامنے آئیں، مہاراشٹر اور راجستھان میں باحجاب طالبات کو حجاب اتارنے کو کہا گیا جبکہ کیرالہ میں ایک امتحان سینٹر پر ایک طالبہ کو انڈر گارمینٹس بھی اتارنے پر مجبور کیا گیا۔ Muslim Girls Face Trouble at NEET
راجستھان کے کوٹہ کے داداباری تھانہ علاقےمیں واقع مودی کالج میں مسلم طالبات کو احجاب اتارنے کو کہا گیا، یہاں چار مسلم طالبات حجاب پہن کر امتحان دینے پہنچی تھیں جہاں پولیس نے انہیں گیٹ پر روکا لیکن لڑکیوں نے حجاب اتارنے سے انکار کر دیا۔ پولیس نے طالبات کو سمجھانے کی کوشش اور ڈریس کوڈ کا حوالہ دیا، لیکن طالبات حجاب پہن کر امتحان دینے کے لیے اصرار کرنے لگیں، بعد ازاں ان سے تحریر حلف لینے کے بعد انہیں امتحان گاہ میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی۔ Girls with Hijab Allowed to sit for NEET exam in Kota