اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Asian Games 2023 ایشین گیمز: ہم کہاں کھڑے ہیں؟ - بھارت کے تمغوں کی تعداد

ایشین گیمز کے ٹیبل میں ایک بار پھر چین کا دبدبہ رہا لیکن بھارت کی شاندار کارکردگی نے اسے مجموعی طور پر تمغوں کی اسٹینڈنگ میں چوتھے مقام پر پہنچا دیا۔ ہم سے صرف چین، جاپان اور جنوبی کوریا آگے ہیں۔ بھارت نے 28 طلائی، 38 چاندی، 41 کانسے کے کل ریکارڈ 107 تمغے جیتنے میں کامیاب رہا۔

Asian Games 2023
ایشین گیمز میں بھارت کی شاندار کارکردگی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2023, 6:17 PM IST

ہانگژو: چین میں منعقدہ ایشین گیمز میں حصہ لینے والے بھارتی دستے نے حسب وعدہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور 107 تمغے جیتے۔ جن میں 28 طلائی تمغے شامل ہیں۔ ایونٹ کی تاریخ میں یوں بھارت نے ایک سنگ میل عبور کیا۔ اس شاندار کارکردگی نے بھارت کو مجموعی طور پر تمغوں کی اسٹینڈنگ میں ایک باوقار چوتھے مقام پر پہنچا دیا، صرف چین، جاپان اور جنوبی کوریا ہم سے آگے ہیں۔ یہ ایک ناقابل یقین کارنامہ تھا، جس نے 2018 میں جکارتہ، انڈونیشیا میں 70 تمغوں کی ہماری سابقہ کامیابی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ فتح بھارتی کھلاڑیوں کی غیر متزلزل لگن اور محنت کو واضح کرتی ہے، جو مشکل حالات میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

ایشیائی کھیلوں میں بھارت کا سفر 1951 میں افتتاحی ایونٹ میں دوسری پوزیشن اور 1962 کے جکارتہ گیمز میں تیسری پوزیشن کے ساتھ شروع ہوا۔ 5 -11 کی معمولی درجہ بندی کے ساتھ شروع کرتے ہوئے، بھارتی ٹیم کے شاندار عروج نے سو سے زیادہ تمغے حاصل کیے، جس نے اپنے غیر معمولی شو کے لیے ملک بھر میں پذیرائی اور پہچان حاصل کی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ بھارتی تیر اندازوں جیوتی اور اوجس پراوین کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہردفعہ کھلاڑیوں نے تین گولڈ میڈل حاصل کیے، جو انکی غیر معمولی صلاحیتوں اور لگن کا مظہر ہے۔

مزید برآں، ساتھوک سائراج اور چراغ شیٹی نے بیڈمنٹن میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی۔ بھارتی ٹیم کی اجتماعی جارحیت اور تیر اندازی، کبڈی، کرکٹ، بیڈمنٹن، شوٹنگ، ایتھلیٹکس اور دیگر متعدد شعبوں میں مہارت نے تمغوں کی تعداد میں اس اضافے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ یہ بھی اجاگر کرنا ضروری ہے کہ یہ کامیابیاں ایک مربوط ادارہ جاتی امداد کے بغیر حاصل ہوئی ہے، اور ہمارے کھلاڑیوں نے قابل ذکر خود انحصاری اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔

چین نے پچھلی بار جکارتہ میں حیران کن 289 تمغوں کے ساتھ، جس میں 132 طلائی تمغے شامل تھے، ہانگژو میں 383 تمغوں کے ساتھ اپنی برتری کو برقرار رکھا جن میں سے 201 سونے کے تمغے ہیں۔ اس تناظر میں دیکھا جائے تو، بھارت کی ریاستوں میں سے ایک بہار کی آبادی تقریباً 13 کروڑ ہے۔ اس کے مقابلے میں 12 کروڑ آبادی والے جاپان نے 52 طلائی تمغوں سمیت کل 188 تمغے حاصل کیے۔ جب کہ ریاست اڈیشہ کی آبادی تقریباً پانچ کروڑ نفوس پر مشتمل ہے، جنوبی کوریا جس کی آبادی اتنی ہی ہے، نے 42 طلائی تمغوں سمیت 190 تمغے اپنے نام کیے ہیں۔ بھارت، جس کی آبادی 140 کروڑ سے زیادہ ہے، اسے کھیلوں کی عمدہ کارکردگی کے راستے پر اب بھی اہم مشکل مراحل کا سامنا ہے۔

کھیلوں کی دنیا کے طاقتور پاور ہاؤس چین نے 1982 کی ایشیائی کھیلوں کے بعد سے مسلسل اپنا دبدبہ برقرار رکھا ہے، جن کی میزبانی دوسری بار بھارت نے کی تھی۔ چین کی بے مثال کامیابی کا سہرا ملک بھر میں متعدد جمنازیم قائم کرنے اور انتہائی کم عمری سے ہی غیر معمولی طور باصلاحیت نوجوانوں کی شناخت کرنے اور بعد میں انکی مخصوص پیرائے میں پرورش کرنے اور صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے ساتھ منسوب کیا جا سکتا ہے۔ کھیلوں کے معیار کو بلند کرنے اور تمغوں کی تعداد میں سرفہرست رہنے میں ان کی یہ ٹھوس کاوشیں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

جاپان اور جنوبی کوریا، جو تمغوں کی گنتی میں چین سے بہت پیچھے ہیں، نے بھی کھیلوں کی دنیا میں شاندار کامیابی کا مظاہرہ کیا ہے۔ جاپان کی حکمت عملی اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ تقریباً ہر اسکول کو کھیل کے میدان تک رسائی حاصل ہو، کم عمری میں ہی بچوں میں کھیلوں سے محبت پیدا کرنے کے گرد گھومتی ہے۔ بیس بال، گولف، موٹر اسپورٹس اور ٹینس جیسے مختلف کھیلوں میں تربیت کے وسیع مواقع کے ساتھ مل کر اس نقطہ نظر نے بین الاقوامی ایتھلیٹس کے ابھرنے کی راہ ہموار کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دوسری طرف، جنوبی کوریا نے 'چائنا ماڈل' کے مترادف ایک منفرد نظام نافذ کیا ہے، جس میں نوجوان کھیلوں کے ہنر مندوں کو سائنسی طریقے پر تربیت فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، یہاں ایسا ہے جیسے ایک کاریگر ہیروں کو تراشتا ہے۔ مزید برآں، اولمپک یا ایشیائی کھیلوں کے تمغے جیتنے والوں کے لیے ایک خصوصی رعایت یہ ہے کہ انہیں 28 سال کی عمر تک کے سبھی مردوں پر لازمی 18 ماہ تک فوج میں خدمات انجام دینے کے طریقہ کار میں استثنیٰ حاصل ہے۔ اس رعایت نے بھی کھیلوں کی عمدہ کارکردگی کو مزید فروغ دیا ہے۔

جنوبی کوریا کھیلوں کے پاور ہاؤس کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کرتے ہوئے، دنیا کی سب سے زیادہ فعال کھیلوں کی معیشتوں میں سے ایک ملک کے طور پہچانا جاتا ہے۔ ان کامیابیوں کی کہانیوں سے جو چیز سامنے آتی ہے وہ یہ ہے کہ یہ قومیں نچلی سطح سے کھیلوں کے ایک مضبوط انفراسٹرکچر کی تعمیر پر زور دیتی ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ کھیل خود اعتمادی اور قومی ترقی کے آئینہ دار کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اسی نقطہ نظر نے انہیں عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کی ہے۔

بھارت میں اس طرح کی کامیابی کو دہرانے کے لیے، ہر بھارتی ریاست میں ایک ایسا نظام تیار کیا جانا چاہیے، جس میں غیر معمولی باصلاحیت افراد کو ایتھلیٹک سہولیات، بنیادی ڈھانچہ اور مناسب مراعات فراہم کرنے پر توجہ دی جائے۔ بھارت میں، اپنی قدرتی صلاحیتوں کی کثرت کے ساتھ، اگر ادارہ جاتی مدد فراہم کی جائے تو ملک میں کھیل کے متعدد ستارے پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ یہ جامع نقطہ نظر نہ صرف تمغوں کے لیے بھارت کی پیاس بجھائے گا بلکہ کھیلوں میں عمدگی پیدا کرنے کے ایک رجحان کو بھی تقویت دے گا، جو عالمی سطح پر ملک کی ترقی اور عروج کا غماز ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details