بنگلور: بھارتی ریلوے بورڈ نے بنگلورو اور میسور کو جوڑنے والی ٹرین کا نام ٹیپو ایکسپریس سے بدل کر وڈیار ایکسپریس کر دیا ہے۔ نام کی تبدیلی کا اعلان میسور سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان پرتاپ سمہا نے کیا۔ Railways Renamed Tipu Super Fast Express
ٹرین کا نام تبدیل کرنے پر اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اویسی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 'بی جے پی حکومت نے ٹیپو ایکسپریس کا نام بدل کر وڈیار ایکسپریس کر دیا ہے۔ بی جے پی ٹیپو سلطان سے حسد کرتی ہے کیونکہ انہوں نے انگریزوں کے خلاف تین جنگیں لڑی تھیں۔ کسی اور ٹرین کا نام وڈیار کے نام پر رکھا جا سکتا تھا۔ بی جے پی ٹیپو کی وراثت کو کبھی نہیں مٹا سکے گی۔ جب وہ زندہ تھے تو انگریزوں کو ڈراتے تھے اور آج انگریزوں کے غلاموں کو ڈرا رہے ہیں۔ Owaisi on Tipu Express Renamed