اردو

urdu

By

Published : May 1, 2022, 8:48 AM IST

ETV Bharat / bharat

Owaisi React On Buildozer: ریاستوں پر اب جمہوریت نہیں بلکہ بلڈوزر کی حکمرانی ہے، اویسی

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کا کہنا ہے کہ مسلم کمیونٹی کو اجتماعی طور پر سزا دی جاتی ہے۔ ریاستوں پر اب جمہوریت نہیں بلکہ بلڈوزر کی حکمرانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مسلمان مشتعل ہو جائے گا تو یہ ملک کے لیے اچھا نہیں ہو گا۔ Asaduddin Owaisi Criticizes BJP And Shiv Sena On Loudspeaker

ریاستوں پر اب جمہوریت نہیں بلکہ بلڈوزر کی حکمرانی ہے، اویسی
ریاستوں پر اب جمہوریت نہیں بلکہ بلڈوزر کی حکمرانی ہے، اویسی

اورنگ آباد: اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی اورنگ آباد کے دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے لاؤڈ اسپیکر کو لے کر بی جے پی اور شیوسینا پر حملہ کیا۔ اویسی نے کہا کہ جب بی جے پی-شیو سینا اقتدار میں تھیں، انہیں لاؤڈ اسپیکر کے مسئلے کا احساس نہیں تھا۔ بی جے پی نفرت کو ادارہ بنا رہی ہے اور راج ٹھاکرے صرف نفرت کے اس ادارہ سازی کو فروغ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم کمیونٹی کو اجتماعی طور پر سزا دی جاتی ہے۔ ریاستوں پر اب جمہوریت نہیں بلکہ بلڈوزر کی حکمرانی ہے۔ اویسی نے کہا کہ اگر کوئی مسلمان مشتعل ہو جائے گا تو یہ ملک کے لیے اچھا نہیں ہو گا۔ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ نے کہاکہ امن و امان سب سے اوپر ہے۔ اس کے ساتھ گڑبڑ کرنا درست نہیں۔ مہاراشٹر میں امن برقرار رکھنے کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔ Asaduddin Owaisi Criticizes BJP And Shiv Sena On Loudspeaker

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی مسلمانوں کو پنچنگ بیگ نہیں بنا سکتا، کسی میں ایسا کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام پارٹیاں یہ ثابت کرنے میں لگی ہیں کہ کون زیادہ ہندو ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں یہ کہوں کہ میں وزیراعظم کی رہائش گاہ کے سامنے نماز پڑھنا چاہتا ہوں تو وہاں تعینات فورس مجھے گولی مار دے گی۔ اگر ہم یہ کہتے ہیں کہ ہم تمام بی جے پی رہنماوں کے سامنے نماز پڑھیں گے تو یہ مناسب نہیں ہے۔ لیکن ایسے حالات میں غداری کا قانون بھی ثابت نہیں ہوتا۔ سپریم کورٹ اس کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Jahangirpuri Violence: جہانگیرپوری میں تجاوزات کے نام پر بلڈوزر چلانے پر اویسی اور امانت اللہ خان کا ردعمل

اویسی نے یونیفارم سیول کوڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں یکساں سول کوڈ کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی حکومت والی ریاستیں شراب پر پابندی کیوں نہیں لگا رہی ہیں؟ انہیں فوراً شراب پر پابندی لگانا چاہیے۔ شراب تمام برائیوں کی جڑ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details