فوج نے جموں و کشمیر کے پونچھ میں ایل او سی پر دراندازی کی کوشش ناکام بنانےکا دعویٰ کیا ہے۔
پچھلے پانچ دنوں میں دراندازی کی یہ دوسری کوشش ہے جس کو فوج نے ناکام بنایا ہے۔
پی آر او ڈیفنس نے کہا "گزشتہ رات پونچھ سیکٹر میں ایل او سی کے ساتھ (عسکریت پسندوں کی طرف سے) دراندازی کی کوشش کی گئی تھی۔"
انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر ہماری طرف سے فوجیوں کی جانب سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔
تاہم انہوں نے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تردید کی۔
ہفتے کے شروع میں پیر کے روز دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا تھا جب فوج کے دستوں نے ضلع پونچھ میں ایل او سی پر دراندازی کی اسی طرح کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔