دارالحکومت دہلی میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ ہوئی ہے۔ خبر ہے کہ اس دوران پارٹی کے سینئر رہنما آنند شرما اور راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے درمیان بحث ہو گئی ہے۔
کانگریس کے ذرائع کے مطابق سی ڈبلیو سی اجلاس کے دوران راہل گاندھی نے کہا کہ پارٹی میں داخلی انتخابات کروانا ضروری ہے اور اس کے لئے تاریخ کو حتمی شکل دی جانی چاہئے تاکہ یہ معاملہ پھر سامنے نہ آئے۔
ذرائع کے مطابق سی ڈبلیو سی نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو پانچ ریاستوں میں انتخابی شیڈول کو مد نظر رکھتے ہوئے تنظیمی انتخابات کے لئے تاریخ طے کرنے کا اختیار دیا ہے۔