جس کے لیے اقلیتی کارڈینیشن کمیٹی گجرات نے ریاست کے وزیر تعلیم بھوپیند سنگھ چوڑاسما کو ایک خط لکھ کر گجرات میں رواں برس 11 نومبر کو قومی یوم تعلیم منانے کی درخواست کی ہے۔
گجرات: قومی یوم تعلیم منانے کی نسبت سے وزیر تعلیم سے اپیل - کنوینر مجاہد نفیس
عظیم مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں قومی یوم تعلیم منایا جاتا ہے، لیکن گجرات میں گزشتہ کئی برسوں سے قومی یوم تعلیم نہیں منایا گیا ہے۔
اس تعلق سے اقلیتی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات کے کنوینر مجاہد نفیس نے بھوپیندرا سنگھ کو لکھے اپنے مکتوب میں 'لکھا ہے کہ مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش پر قومی یوم تعلیم منایا جاتا ہے اس موقع ہر برس ملک کی دیگر ریاستوں میں بڑی شان و شوکت سے مختلف پروگرامز کا اہتمام کیا جاتا ہے اور ملک کے پہلے وزیرتعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی تعلیمی خدمات کو یاد کیا جاتا ہے، لیکن گجرات میں کئی برسوں سے یہ نہیں منایا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ 'ہم وزیر تعلیم گجرات سے درخواست کرتے ہیں کہ دیگر ریاستوں کی طرح گجرات میں بھی 11 نومبر 2020 کو تمام اسکولز کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں میں قومی یوم تعلیم منانے کے سلسلے میں محکمہ تعلیم کی جانب سے ایک سرکلر جاری کریں اور رواں برس بڑے ہی شان و شوکت کے ساتھ قومی یوم تعلیم کا جشن منایا جاے'۔