اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

میرٹھ: کورونا کے بڑھتے معاملوں کے سبب احتیاط برتنے کی اپیل - ایک بار پھر سے لاک ڈاؤن کے حالات

ملک میں کورونا انفیکشن کا خطرہ ایک بار پھر سے دیکھا جا رہا ہے۔ کورونا وبا  کے اس خطرے کو دیکھتے ہوئے جہاں محکمہ صحت نے احتیاطی اقدامات اٹھانے شروع کر دیے ہیں۔ وہیں بازار میں کاروباری بھی عوام سے سماجی دوری کے علاوہ ماسک اور سینیٹائزر کے استمعال کی اپیل کر رہے ہیں۔

Appeal for caution due to Corona's growing cases
کورونا کے بڑھتے معاملوں کے سبب احتیاط برتنے کی اپیل

By

Published : Mar 25, 2021, 7:54 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا انفیکشن کے معاملے جس طرح سے بڑھے ہیں اس کو دیکھتے ہوئے ضلع میرٹھ میں دسویں جماعت تک کے تمام اسکولوں کو 31 مارچ تک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی محکمہ صحت کے افسران نے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے دوسرے صوبوں سے آنے والے مسافروں کی جانچ کے علاوہ سبھی ہسپتالوں کو الرٹ موڈ پر رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔

ویڈیو

میرٹھ میں جس طرح سے کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس کے خطرے کے پیش نظر اب بازار میں کاروباری بھی عوام سے اپیل کر رہے ہیں۔ اگر احتیاط نہیں برتی تو ایک بار پھر سے لاک ڈاؤن کے حالات پیدا ہو سکتے ہیں، جس کو اب عوام برداشت نہیں کر سکے گی۔ ضروری ہے سماجی دوری بنا کر کورونا سے ہونے والے نقصان سے بچا جا سکے۔

ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملے ایک بار پھر جس طرح سے بڑھ رہے ہیں اس کو دیکھ کر یہی کہا جا سکتا ہے کہ عوام کو بھی اب اس سے بیدار ہونے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں لاک ڈاؤن جیسے حالات دوبارہ سے نہ پیدا ہو سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details