اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Anurag Thakur On Sports Promote حکومت کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم، انوراگ ٹھاکر - مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر

مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے لوک سبھا میں قاعدہ 193 کے تحت ہندوستان میں کھیلوں کو فروغ دینے کی ضرورت اور حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پرطویل بحث کا جواب دیتے ہوئے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے 2014 میں وزیر اعظم بننے کے بعد کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کی گئی۔ Anurag Thakur On Sports Promote

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 9, 2022, 8:36 PM IST

نئی دہلی: نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور کھیل کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے جمعہ کو کہا کہ مودی حکومت ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے اور کھیل انفراسٹرکچرکو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ Anurag Thakur On Sports Promote

مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے لوک سبھا میں قاعدہ 193 کے تحت ہندوستان میں کھیلوں کو فروغ دینے کی ضرورت اور حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پرطویل بحث کا جواب دیتے ہوئے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے 2014 میں وزیر اعظم بننے کے بعد کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کی گئی۔ کھیلوں کے لیے مختص فنڈز میں اضافہ ہوا ہے۔ کھیلوں کی سہولیات کو وسعت دی گئی ہے۔ وزیراعظم نے ذاتی سطح پر کھلاڑیوں کا خیال رکھا۔ جس کا نتیجہ مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں ہمارے ملک کی شاندار کارکردگی سے ظاہر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح کی تربیت فراہم کرنے کے بھی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ یہاں تک کہ ہر سال کھلاڑیوں کو پاکٹ منی بھی دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر سال 23 سو کھلاڑیوں کو 6 لاکھ روپے دیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھیلو انڈیا کے تحت ملک میں 1000 مراکز قائم کیے جا رہے ہیں۔ اگلے سال اگست تک کھیلو انڈیا کے تمام مراکز تیار ہو جائیں گے۔

مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کھیلوں میں بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے کوچ کی تقرری کی ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مرکزی حکومت کا ارادہ ملک میں کھیلوں کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال 21 کھیلوں کے شعبوں میں 398 کوچز کا تقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت سے پہلے 16 سال میں 86 کروڑ روپے کھلاڑیوں کی امداد کے طور پر خرچ کیے گئے جبکہ گزشتہ آٹھ برسوں میں 300 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پیرا اولمپک کھیلوں کے ساتھ حکومت نے کسی قسم کا امتیازی سلوک نہیں کیا، اس لیے ایسے الزامات لگانا درست نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Kunwar Danish On EVM دانش علی نے بیلٹ پیپرز کے ذریعے انتخابات کرانے کے لیے لوک سبھا میں پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details