نئی دہلی:بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ 'کاسٹ، کمیونٹی اور کنکشن' کے خلاف نہیں بلکہ 'جرم اور کرتوت کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔ آج نئی دہلی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے نقوی نے کہا کہ گنہگار کو ’'مذہب کی وجہ'‘ سے نہیں بلکہ جرم کی وجہ سے گرفتار کیا جاتا ہے۔ کسی کو بھی معاشرے کی خیرسگالی اور ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے۔ دہلی کے جہانگیرپوری میں حالیہ فرقہ وارانہ فساد کے بعد دہلی پولیس کے ذریعے ایک خاص فرقہ کے خلاف یکطر فہ کارروائی کیے جانے سے متعلق الزام کے سلسلے میں صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نقوی نے یہ بات کہی۔ Naqvi Reacts over Jahangirpuri Demolition
نقوی نے کہا کہ کچھ لوگ 'نفرت کی نو بال اور 'نفرت کی ہیٹ ٹرک' میں مسلسل مصروف ہیں۔ لیکن ہمارا ملک اور سماج ایسے 'شکست خوردہ کھلاڑیوں' کی 'منافقانہ کوششوں' کو ہمیشہ ناکام بناتا رہا ہے اور اس بار بھی ایسی سازشوں کو بھی ناکام بنائے گا، جو فرقہ وارانہ سازش انہوں نے دہلی میں رچی ہے۔