اس موقع پر تنظیم کے عہدیدار کے علاوہ ایڈیشنل ایس پی ارون کمار سنگھ اور سکھ سیوک جتتھہ کے سردار درشن سنگھ کھرانہ نے بھی شرکت اور انجمن کے اس کام ستائش کی گئی۔
سرد لہروں کے ساتھ موسم سرما کا آغاز ہو چکا ہے۔
ایسے میں جہاں خود کو سردی سے بچانے کے لئے کمبل وغیرہ کا انتظام کیا جائے تو وہیں دوسروں کی فکر کرنا بھی انسانی ہمدردی کا تقاضہ ہے۔
یہی وجہ ہے کہ رامپور میں ایک فلاحی تنظیم انجمن فلاح انسانیت کے کارکنان نے ضرورت مندوں اور غرباء کا خیال رکھتے ہوئے ان کو سردی سے بچانے کے لیے کمبل تقسیم کئے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر پہنچے ایڈیشنل ایس پی ارون کمار سنگھ نے انجمن کی ان کوششوں کو کافی سراہا۔
انہوں نے کہا کہ آج مسلم تنظیم کی جانب سے کمبل تقسیم کے اس پروگرام میں تمام ہی مذاہب کے لوگ شامل ہیں اور کمبل حاصل کرنے والوں میں بھی صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ دیگر مذاہب کے لوگ بھی بڑی تعداد میں نظر آ رہے ہیں۔