سرینگر: عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ نے نئے حصول اراضی قوانین اور کپواڑہ نوجوان کی فوجی حراست میں مبینہ گمشدگی پر پی اے جی ڈی کو ہنگامی نشست طلب کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے سرحدی ضلع کپواڑہ کے کنن علاقے میں ایک شہری کو دوران حراست لاپتہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عبدالرشید نامی اس شہری کو گھر سے بیماری کی حالت میں فوج نے گرفتار تاہم ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی اہل خانہ کو اس کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ انہوں نے کپواڑہ انتظامیہ سے سوال پوچھا کہ کیا ہر شہری کا تحفظ انکی ذمہ داری نہیں ہے۔ANC react on kupwara youth disappearance issue
Kupwara Youth Disappearance Issue کپواڑہ کے نوجوان کی فوجی حراست میں گمشدگی پر عوامی نیشنل کانفرنس کا ردعمل
عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ نے کہا کہ عبدالرشید نامی نوجوان کو گھر سے بیماری کی حالت میں فوج نے گرفتار تاہم ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی اہل خانہ کو اس کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ انہوں نے کپواڑہ انتظامیہ سے سوال پوچھا کہ کیا ہر شہری کا تحفظ ان کی ذمہ داری نہیں ہے۔ Kupwara Youth Disappearance Issue
مزید پڑھیں:۔Kupwara Man Missing From Custody کپواڑہ نوجوان کی فوجی حراست میں گمشدگی پر سرینگر میں احتجاج
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں کسی کو بھی پوچھ گچھ کیلئے طلب کرسکتی ہے، تاہم انکے اہل خانہ کو اس بات کا علم ہونا چاہے کہ مذکورہ شخص کہاں ہے؟ نئے لینڈ گرانٹس رولز کو 5 اگست 2019 کے بعد جموں کشمیر کے لوگوں پر سب سے بڑی ضرب قرار دیتے انہوں نے کہا کہ دانستہ طور پر جموں کشمیر میں سیاحتی صنعت کو ختم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے پی اے جی ڈی سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ، محبوبہ مفتی، محمد یوسف تاریگامی اور دیگر رہنماوں کو مشورہ دیا کہ اس حساس معاملے کے تناظر میں فوری طور پر کل جماعتی میٹنگ طلب کی جائے، جس میں تاجروں کو بھی شامل کیا جائے۔