اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Badaun Girl Made 15 Portraits Simultaneously بیک وقت 15 شخصیات کی تصویریں بنانے والی نور جہاں - گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام

بدایوں کی ایک لڑکی نے بیک وقت 15 عظیم شخصیات کی تصویریں بنا کر سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ صنعتکار آنند مہندرا نے ویڈیو ٹویٹ کرکے لڑکی کی تعریف کی ہے۔Badaun Girl Made 15 Portraits Simultaneously

بیک وقت 15 عظیم شخصیات کی تصویریں بنانے والی 15 سالہ نور جہاں
بیک وقت 15 عظیم شخصیات کی تصویریں بنانے والی 15 سالہ نور جہاں

By

Published : Oct 27, 2022, 8:12 PM IST

بدایوں:اتر پردیش کے بدایوں کی ایک لڑکی نے بیک وقت 15 عظیم شخصیات کی تصویریں بنا کر سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ ناگلہ گاؤں کی رہائشی نور جہاں نے ایک وقت میں 15 عظیم شخصیات کی تصاویر بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرایا ہے۔ وہیں مشہور صنعت کار مہندرا گروپ کے چیئرمین آنند مہندرا بھی نور جہاں کی قابلیت کی تعریف کر رہے ہیں۔ Anand Mahindra tweet on Badaun girl

آنند مہندرا نے نور جہاں کی ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے؟ ظاہر ہے وہ ایک باصلاحیت فنکار ہے۔ لیکن ایک ساتھ 15 تصویریں پینٹ کرنا آرٹ سے کہیں زیادہ ہے - یہ ایک معجزہ ہے! کوئی ہے جو اس کارنامے کی تصدیق کر سکے؟ اگر یہ صحیح ہے تو اس کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے اور مجھے اسکالرشپ اور دیگر اقسام کی مدد فراہم کرنے میں خوشی ہوگی۔' Badaun Girl Made 15 Portraits Simultaneously

بتادیں کہ بدایوں اور بریلی کی سرحد پر واقع سالار پور بلاک میں واقع وجے ناگلا گاؤں کی رہنے والی 15 سالہ نور جہاں نام کی لڑکی جی جی آئی سی انٹر کالج میں نویں جماعت کی طالبہ ہے۔ اس کے ہاتھوں میں حیرت انگیز مہارت ہے۔ وہ ایک ساتھ کئی عظیم شخصیات کی کینوس کی تصویریں اتار دیتی ہے۔

ایک غریب گھرانے میں پرورش پانے والی نور جہاں 8 بہن بھائیوں میں پانچویں نمبر پر ہے۔ نور جہاں کے والد محمود گاؤں میں ہی سلائی کی ایک چھوٹی سی دکان چلاتے ہیں۔ نورجہاں کے اس فن کو ان کے والدین کی طرف سے بہت تعاون حاصل ہے۔ نورجہاں نے فون پر گفتگو میں بتایا کہ راجستھان کی رہائشی ان کے سر نے ان کے فن کو دیکھا، جس کے بعد انہوں نے اس کی بہت تعریف کی اور اسے نکھارنے میں مدد کی۔ اس کام میں اسے اپنے والدین اور بہن بھائیوں کا بھی بہت تعاون ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ Mini Jeep Made in Bihar: بہار کے نوجوان کا انوکھا کارنامہ، گھر پر تیار کی گاڑی

ABOUT THE AUTHOR

...view details