میرٹھ کے سردھنا قصبے کے رہنے والے چودھری رام پال سنگھ کے ساتھ ویکسینیشن کے ایک کیس نے سب کو حیران کردیا ہے۔ یہاں ایک 73 سالہ رام پال کو سرکاری کاغذات کے مطابق پانچ بار ویکسین دی جا چکی ہے۔
جانکاری کے مطابق اس بزرگ کو ویکسین کی پہلی خوراک 16 مارچ کو اور دوسری 8 مئی 2021 کو دی تھی۔ اسے ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا تھا، لیکن جب اس نے اپنا سرٹیفکیٹ آن لائن لینا چاہا تو وہ اسے حاصل نہ کر سکا تھا، اس کے بعد رامپال اپنی شکایت لے کر محکمہ صحت کے دفتر پہنچے اور ویکسینیشن سے متعلق دستاویزات دینے کا مطالبہ کیا۔
سرٹیفکیٹ کے لیے جب اس نے سرکاری ویب سائٹ پر چیک کیا تو اس کے تین سرٹیفکیٹ سامنے آئے۔ پہلے دو سرٹیفکیٹ میں، اسے دو خوراکیں ملی ہیں اور تیسرے سرٹیفکیٹ میں اسے ایک خوراک ملی ہے۔ تیسرے سرٹیفکیٹ کی اگلی خوراک اسے دسمبر 2021 میں دی جانی ہے۔