اردو

urdu

By

Published : Jan 21, 2023, 12:18 PM IST

Updated : Jan 21, 2023, 1:37 PM IST

ETV Bharat / bharat

An Azur Air Flight Security Threat: روس سے گوا آ رہے چارٹرڈ طیارے کے لیے سکیورٹی الرٹ، فلائٹ ازبکستان ڈائیورٹ

ازور ایئر لائنز کے طیارے نے گوا آنے کے لیے روس کے پیرم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی۔ پرواز میں دو بچوں اور عملے کے 7 افراد سمیت کل 238 افراد سوار تھے، لیکن بیچ میں ہی سکیورٹی سے متعلق الرٹ جاری کر دیا گیا جس کے بعد پرواز کو ازبکستان کی طرف موڑ دیا گیا۔

An Azur Air Flight Security Threat
An Azur Air Flight Security Threat

نئی دہلی:موسکو سے گوا آ رہے ہوائی جہاز میں بم کی اطلاع ملی ہے۔ الرٹ ملنے کے بعد طیارے کو ازبکستان کے فضائی اڈے پر اتارا گیا ہے۔ یوروپ، ایشیا، اور وسطی امریکہ کے لیے خدمات فراہم کرنے والے ازور ایئر کے روس کے چار طیارے میں کل 238 یاتری سوار تھے۔ ان میں 2 بچے اور عملے کے 7 ممبر بھی شامل ہیں۔ ہوائی اڈے کے ذرائع نے اس کی تصدیق کی۔ ہوائی اڈے کے ذرائع کے مطابق، پرواز نے روس کے پرم شہر سے 16 کلومیٹر دور واقع بولشوئے سوینو کے پرم بین الاقوامی فضائی اڈے سے گوا کے لیے اڑان بھری تھی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ طیارے کو صبح 4.15 بجے جنوبی گوا کے دابولم ہوائی اڈے پر اترنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ازور ایئر کی پرواز (AZV2463) کو ہندوستانی فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی موڑ دیا گیا تھا۔ 12.30 بجے دبولم ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر کی جانب سے ای میل موصول ہونے کے بعد ڈائیورزن کی اطلاع دی گئی۔ ای میل میں طیارے میں بم نصب ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: Nepal plane crash نیپال میں طیارہ حادثے کی جگہ سے 71 لاشیں برآمد

قابل ذکر ہے کہ 11 دنوں میں روسی ایئرلائنز Azure کی پرواز کے ساتھ یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل، 9 جنوری کی دیر رات، ماسکو سے گوا جانے والی ازور ایئر لائن کی پرواز نے گجرات کے جام نگر میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔ دراصل، گوا کے ایئر ٹریفک کنٹرول کو ای میل کے ذریعے طیارے میں بم کی اطلاع ملی تھی۔ ای میل کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے گوا ایئر ٹریفک کنٹرول نے فوری طور پر طیارے کے پائلٹ سے رابطہ کیا اور قریبی ہوائی اڈے پر پرواز کو لینڈ کرنے کو کہا۔

Last Updated : Jan 21, 2023, 1:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details