مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی پر حملے پر وزیر داخلہ امت شاہ کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے راجیہ سبھا میں کہا کہ انتظامیہ کو اویسی کے راستے کا علم نہیں تھا۔ شاہ نے اویسی سے سیکورٹی لینے کی درخواست کی۔ Amit Shah on Asaduddin Owaisi Attack
اسد الدین اویسی کے قافلے پر حملے پر وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کے روز راجیہ سبھا میں وزارت کی جانب سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہاپوڑ میں نہ تو اویسی کا کوئی پروگرام تھا اور نہ ہی انتظامیہ کو ان کے اس راستے سے روانہ ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔ امت شاہ نے کہا کہ وہ اویسی سے حکومت کی طرف سے دی گئی سیکورٹی لینے کی درخواست کرتے ہیں۔'
اویسی پر حملے پر بات کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ' 3 فروری 2022 کی شام 5.30 بجے رکن پارلیمان اسدالدین اویسی عوامی رابطہ سے واپس آرہے تھے۔ اسی درمیان 2 نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ واقعہ کو تین گواہوں نے دیکھا۔ واقعہ کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔ اس پر تفتیش ہو رہی ہے۔'
اپنے خطاب میں شاہ نے مزید کہاکہ ان کا (اویسی) ہاپوڑ میں کوئی پروگرام نہیں تھا اور نہ ہی انتظامیہ کو اس کی خبر تھی۔ اویسی بحفاظت دہلی پہنچ گئے۔ فی الحال دونوں ملزمان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ اویسی کو سیکورٹی فراہم کرنے کو کہا گیا تھا۔ خطرے کا اندازہ لگاتے ہوئے انہیں Z زمرہ کی سیکورٹی دیا گیا ہے۔ لیکن اس سلسلے میں ہمیں جو معلومات موصول ہوئی ہے اس کے مطابق اویسی جی نے سیکورٹی لینے سے انکار کیا ہے۔'