نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو یہاں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جموں و کشمیر میں سیکورٹی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ جموں میں آج سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں چار دہشت گردوں کے مارے جانے کے درمیان ہونے والی اس میٹنگ کو اہم سمجھا جا رہا ہے۔ ایک الگ میٹنگ میں وزیر داخلہ نے مرکزی زیر انتظام علاقہ لیہہ لداخ سے متعلق منصوبوں اور وہاں کی سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ Amit Shah Reviews Security Situation In Jammu and Kashmir
وزارت داخلہ میں منعقدہ اعلیٰ سطحی میٹنگ میں دونوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیفٹیننٹ گورنر، مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا اور وزارت اور سیکورٹی ایجنسیوں کے کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں دونوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سلامتی کی صورتحال پر خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں اور کووڈ انفیکشن میں اضافے کے خدشات سے پیدا ہونے والی صورتحال بھی بات چیت کی گئی۔
امت شاہ نے جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کو سختی سے نافذ کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ امت شاہ نے یہ بات بدھ کو یہاں جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال اور ترقی کے پہلوؤں پر ایک جائزہ میٹنگ میں کہی۔ انہوں نے سیکیورٹی گرڈ کے کام کاج اور سیکیورٹی سے متعلق تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا اور دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرنے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔