نئی دہلی:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو نیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی) کے 38ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے ہر باشندے کو این ایس جی کی بہادری اور شجاعت پر فخر ہے۔ شاہ نے آج ٹویٹ کیا 'ہر بھارتی کو این ایس جی کی بہادری اور شجاعت پر فخر ہے۔ ہر جگہ، بہترین حفاظت کے منتر کے ساتھ این ایس جی کمانڈو ملک کے عوام میں اعتماد کا احساس پیدا کرتے ہیں۔ این ایس جی بلیک کیٹ کے 38 ویں یوم تاسیس پر میں جوانوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں اور قومی سلامتی کے تئیں ان کی لگن کو سلام کرتا ہوں۔ Amit Shah Greets on NSG Raising Day
واضح رہے کہ نیشنل سیکیورٹی گارڈ ملک کی ایک خصوصی رسپانس یونٹ ہے۔ یہ بنیادی طور پر انسداد دہشت گردی کی سرگرمیوں میں استعمال ہوتی ہے۔ اس کی تشکیل 1986 میں کابینی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کے نیشنل سیکیورٹی گارڈ ایکٹ کے تحت کی تھی۔