اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Israel Invasion to Gaza حماس کے عہدیدار علی براکا کا دعویٰ، امریکہ بھی سوویت یونین کی طرح منہدم ہوگا - حماس اسرائیل اہم نیوز

اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع کا آج 29 واں دن ہے۔ حماس کے ایک سینئر عہدیدار علی براکا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک دن امریکہ ماضی بن جائے گا اور سوویت یونین کی طرح منہدم ہو جائے گا۔

حماس کے عہدیدار علی براکا کا دعویٰ، امریکہ بھی سوویت یونین کی طرح منہدم ہوگا
حماس کے عہدیدار علی براکا کا دعویٰ، امریکہ بھی سوویت یونین کی طرح منہدم ہوگا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 4, 2023, 3:30 PM IST

بیروت:اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع جاری ہے۔ اسرائیل نے حماس کے عسکریت پسندوں کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب حماس نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ خود ایک دن ختم ہو جائے گا۔ یروشلم پوسٹ نے براکا کے حوالے سے بتایا کہ ''حماس کے ایک سینئر عہدیدار علی براکا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک دن امریکہ ماضی بن جائے گا اور سوویت یونین کی طرح منہدم ہو جائے گا۔"

براکا نے یہ تبصرہ 2 نومبر کو ایک لبنانی یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس انٹرویو کا ترجمہ مڈل ایسٹ میڈیا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے کیا تھا۔ حماس کے عہدیدار نے کہاکہ 'خطے میں امریکہ کے تمام دشمن آپس میں مشورہ کر رہے ہیں اور ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں، وہ دن قریب ہے جب وہ ایک ساتھ جنگ میں شامل ہوں گے اور امریکہ کو ماضی میں تبدیل کر دیں گے، امریکہ ہمیشہ طاقتور نہیں رہے گا۔

براکا نے شمالی کوریا کی امریکہ پر حملہ کرنے کی صلاحیت کی بھی تعریف کی۔ براکا نے کہاکہ 'جی ہاں، شمالی کوریا کا لیڈر شاید دنیا کا واحد لیڈر ہے جو امریکہ پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔' وہ دن آسکتا ہے جب شمالی کوریا مداخلت کرے گا، کیوں کہ آخر کار وہ ہمارے اتحاد کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حماس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حماس کے ایک وفد نے حال ہی میں ماسکو کا سفر کیا ہے اور ایک دوسرا وفد بیجنگ کا بھی دورہ کرے گا، ان دنوں روس ہم سے روزانہ رابطہ کرتا ہے۔ چین نے دوحہ میں سفیر بھیجے، چین اور روس نے حماس کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اگر ایران مداخلت کا فیصلہ کرتا ہے تو وہ خطے میں صیہونی اداروں اور امریکی اہداف پر حملہ کر سکتا ہے۔ ایران کے پاس وہ ہتھیار نہیں ہیں جو امریکا تک پہنچ سکیں، لیکن اگر امریکا واضح طور پر اپنی مداخلت بڑھاتا ہے تو ایران خطے میں اسرائیل اور امریکی اڈوں اور جہازوں پر حملہ کر سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details