آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو پیر کو ایک مخصوص کمیونٹی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں ایک روزہ پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔ آلٹ نیوز کے شریک بانی پراتیک سنہا بھی محمد زبیر کے ساتھ موجود تھے۔ محمد زبیر کے وکیل نے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے "میرٹ نہ ملنے کی بنیاد پر مسترد کر دیا تھا۔" دہلی پولیس کے حکام نے کہا کہ عدالت نے ایک دن کے پولیس ریمانڈ کے لیے دہلی پولیس کی درخواست منظور کر لی ہے۔ Alt News co-founder Mohammed Zubair sent to one-day police remand
قابل ذکر ہے کہ زبیر کو دہلی پولیس نے2020 کے ایک کیس کے سلسلے میں 27 جون کو طلب کیا تھا، لیکن اسے اس معاملے میں ہائی کورٹ سے گرفتاری سے تحفظ حاصل ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف نیا مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کی ہے۔ یہ گرفتاری دہلی پولیس کے آئی ایف ایس او (انٹیلی جنس فیوژن اینڈ اسٹریٹجک آپریشنز) کے خصوصی سیل نے کی ہے۔ زبیر کے خلاف دفعہ 153، 295A کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔