نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے گوا میں پولیس سمیت مختلف سرکاری محکموں میں نئے تقرر شدہ نوجوانوں کو تقرر نامےدیتے ہوئے کہا کہ ڈبل انجن والی حکومت گوا میں سیاحت کے ساتھ ساتھ زراعت اور دیہی شعبوں اور ترقیاتی اسکیموں کے ساتھ میں روزگار کے مواقعوں میں اضافے کے لئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔PM On Goa Employment
وزیراعظم نے دھن تیرس کے موقع پر مرکزی سطح پرروزگار میلے کے تصور کا آغاز کیاتھا۔ وہ حکومت کی مرکزی سطح پردس لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے کی مہم کی شروعات تھی ۔اس کے بعد سے ، وزیراعظم نے گجرات ، جموں وکشمیر اورمہاراشٹر سرکاروں کے روزگار میلوں سے خطاب کیاہے اورمختلف سرکاری محکموں میں نئے تقررکئے گئے سبھی افراد کے لئے آن لائن آگاہی کو رسیز کے لئے ایک کرم یوگی پرارمبھ موڈیول کا بھی آغاز کیاہے۔ جب کہ اس سے ایک دن پہلے تقریبا 71ہزار نوشمولیت شدہ بھرتی کئے گئے افراد کو تقرری نامے بھی تقسیم کئے گئے تھے ۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، وزیراعظم نے تقرری نامے حاصل کرنے والے نوجوانوں کو مبارکباد دی اورکہاکہ روزگار کے مواقع پیداکرنے کی غرض سے گواسرکار کا یہ ایک اہم اقدام ہے۔ وزیراعظم نے مطلع کیاکہ آنے والے مہینوں میں گواپولیس اوردیگر محکموں میں تقرریوں سے متعلق مزید مہمات شروع کی جانے والی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اس سے گوا پولیس فورس مستحکم ہوگی اور اس کے نتیجے میں شہریوں اورسیاحوں کے لئے سکیورٹی نظام کو مزید بہتربنایاجاسکے گا۔
وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا کہ 'گزشتہ چند ہفتوں سے ملک کی مختلف ریاستو ں میں روزگار میلوں کا مسلسل انعقاد کیا جارہا ہے، جب کہ مرکزی حکومت بھی ہزاروں نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کررہی ہے۔' وزیراعظم نے ڈبل انجن والی سرکاروں کے زیرحکمرانی ریاستوں کی ان کوششوں پرخوشی کا اظہارکیا جو وہ نوجوانوں کو بااختیاربنانے کی غرض سے ، خود اپنی اپنی سطحوں پراس طرح کے روزگار میلوں کے انعقاد کے لئے کر رہی ہیں۔
وزیراعظم نے اس بات کو نمایاں کیاکہ گذشتہ آٹھ برسوں میں مرکزی حکومت نے گوا کی ترقی کی خاطر، ہزاروں کروڑروپے کی سرمایہ کاری کی ہے ۔ موپاکے مقام پرلگ بھگ تین ہزار کروڑروپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے ہوائی اڈہ کے جلدہی افتتاح کئے جانے کے بارے میں ، وزیراعظم نےکہا کہ گوا کے ہزاروں لوگوں کے لئے یہ روزگار کا ایک بڑا وسیلہ بن گیا ہے۔