اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Maulana Azad Financial Corporation مولانا آزاد فائننشیئل کارپوریشن میں اقلیتوں کے لئے قرض کی رقم مختص

مولانا آزاد فائننشیئل کارپوریشن میں 11 کروڑ قرض کی رقم اقلیتوں کے لئے مختص کی گئی ہے۔ جس سے اقلیت طبقہ سے وابستہ افراد چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کاروبار کرنے کے لئے اس اسکیم کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مولانا آزاد فائننشیئل کارپوریشن میں اقلیتوں کے لئے قرض کی رقم مختص
مولانا آزاد فائننشیئل کارپوریشن میں اقلیتوں کے لئے قرض کی رقم مختص

By

Published : Feb 24, 2023, 6:15 PM IST

مولانا آزاد فائننشیئل کارپوریشن میں اقلیتوں کے لئے قرض کی رقم مختص

ممبئی:مرکزی حکومت نے مولانا آزاد فائننشیئل کارپوریشن میں 11 کروڑ قرض کی رقم اقلیتوں کے لئے مختص کی ہے۔ جس سے اقلیت طبقہ سے وابستہ افراد چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کاروبار کرنے کے لئے اس اسکیم کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ مولانا آزاد فائننشیئل کارپوریشن کے ذریعہ اب تک 200 سے زائد لوگ تین کروڑ سے زائد رقم حاصل کر چکے ہیں۔ یہ جانکاری کارپوریشن کے ڈائریکٹر لال میاں شیخ نے دی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے ہوئی بات چیت میں لال میاں شیخ نے بتایا کہ اب تک اس اسکیم سے 238 لوگ فائدہ اٹھا چکے ہیں، اس کے لیے انہوں نے تقریبا تین کروڑ بیس لاکھ روپے جاری کئے ہیں۔ مولانا آزاد فاینینشیل کارپوریشن کا مقصد ہے کہ چھوٹے سے چھوٹے اور بڑے سے بڑے کاروبار کرنے کے لئے اور اقلیتوں کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لئے یہ اسکیم کار آمد ثابت ہو رہی ہے۔ اس لیے ہر وہ شخص جو چھوٹا یا بڑا کاروبار کرنا چاہتا ہے، وہ اس اسکیم کا کا فائدہ ضرور اٹھا سکتا ہے۔

بتا دیں کہ بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش یعنی 11 نومبر 2022 سے مرکزی حکومت (NMDFC) کے ذریعے قرض کی شکل میں دستیاب فنڈز نافذ کیا گیا۔ اس قرض اسکیم کے تحت درخواستیں قبول کی جا رہی ہیں۔ کاروبار کے لیے کریڈٹ لائن ایک کے تحت 20 لاکھ روپے اور کریڈٹ لائن 2 کے تحت 30 لاکھ روپے تک کے قرض منظور کیے جائیں گے۔ ٹرم لون اسکیم کے تحت بڑے کاروباروں کے لیے قرض کی منظوری کے لیے اہلیت کی شرائط و ضوابط کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Minority Employment Scheme in Bihar بہار میں اقلیتی روزگار منصوبے کے بند ہونے کی خبر سے اقلیتی طبقہ میں تشویش

جلد ہی بڑے کاروباری اداروں کے لیے بھی قرضوں کی منظوری دی جائے گی۔ بڑے کاروبار کے لیے تجویز ہے کہ سامان کے لیے درکار رقم فراہم کنندہ کے اکاؤنٹ میں تقسیم کی جائے۔ ورکنگ کیپیٹل کے لیے درکار رقم فائدہ اٹھانے والے کے اکاؤنٹ میں جمع کر دی جائے گی۔ حالانکہ اس وقت چھوٹے کاروبار کے لیے پہلے مرحلے میں قرضوں کی منظوری دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details