اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پولاورم پروجیکٹ کی اونچائی کم کرنے کا الزام مسترد

آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے یہ یقین دلایا کہ پولاورم پروجیکٹ دسمبر 2021 تک مکمل کرلیا جائے گا۔

پولاورم پرجیکٹ کی اونچائی کم کرنے کا الزام مسترد
پولاورم پرجیکٹ کی اونچائی کم کرنے کا الزام مسترد

By

Published : Dec 3, 2020, 7:13 AM IST

وزیراعلی نے اسمبلی میں تیلگو دیشم ارکان کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت پرجیکٹ کو لے کر سنجیدہ ہے اور پرجیکٹ وقت پر مکمل کرلیا جائے گا۔

انھوں نے تیلگو دیشم کے اس الزام کو مسترد کردیا کہ حکومت نے پرجیکٹ کی اونچائی (45.72میٹرز) کو کم کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پرجیکٹ کی اونچائی سی ڈبلیو سی پروٹوکال کے مطابق رہے گی اس میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔

جگن نے کہا کہ مذکورہ پرجیکٹ سائٹ پر آنجہانی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کا 100 فیٹ کا مجسمہ بھی نصب کیا جائے گا۔

اس موقع پر جگن نے کہا کہ سابقہ تیلگو دیشم حکومت میں مذکورہ پرجیکٹ کے کاموں میں بدعنوانی اور بے قاعدگی ہوئی تھی۔ جس کو لیکر وزیراعظم مودی نے کہا کہ پولاورم چندرابابو نائڈو کے لیے، اے ٹی ایم بن گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے سابقہ حکومت کی غلطیوں کو سدھارنے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:'زرعی قوانین کی واپسی کے بعد ہی واپس جائیں گے'

ABOUT THE AUTHOR

...view details