اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Mathura Eidgaah Case متھرا شاہی عیدگاہ کیس میں بھی ویڈیو گرافی سروے کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ نے شری کرشنا جنم بھومی۔ متھرا شاہی عیدگاہ معاملے Mathura Eidgaah Case پر حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیان واپی مسجد کی طرح اب متھرا کے شری کرشنا جنم بھومی کیس میں بھی ویڈیو گرافی سروے ہوگا۔Videography Survey in Mathura Eidgaah Case

Videography Survey in Mathura Eidgaah Case
گیانواپی مسجد کی طرح کرشنا جنم بھومی کیس میں بھی ویڈیو گرافی سروے کا حکم

By

Published : Aug 29, 2022, 7:03 PM IST

Updated : Aug 29, 2022, 10:13 PM IST

گیان واپی مسجد کی طرح اب متھرا کے شری کرشنا جنم بھومی متھرا شاہی عیدگاہ کیس Mathura Eidgaah Case میں بھی ویڈیو گرافی سروے ہوگا۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے یہ حکم دیا ہے۔ جسٹس پیوش اگروال کی بینچ نے یہ حکم اہم فریق منیش یادو کی عرضی پر دیا ہے۔Videography Survey in Mathura Eidgaah Case

ضلع عدالت کو ویڈیو گرافی سروے کی کارروائی مکمل کرکے چار ماہ کے اندر ہائی کورٹ میں رپورٹ داخل کرنی ہوگی۔ ایک سینیئر ایڈووکیٹ کو کمشنر اور دو ایڈووکیٹ کو اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر تعینات کیا جائے گا۔ سروے کے دوران مدعی اور مدعا کے ساتھ افسران بھی موجود ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کرشنا جنم بھومی معاملے میں دو اور درخواستیں دائر

واضح رہے کہ ہندو عقیدے کے مطابق شری کرشن کی جائے پیدائش متھرا ہے اور وہاں ان کے نام سے مندر بھی ہے لیکن جس جگہ کو ان کی جائے پیدائش بتایا جاتا ہے وہاں مسلمانوں کی شاہی عیدگاہ مسجد ہے، جس کی 13.37 ایکڑ اراضی کو کرشن جنم بھومی مندر کی ملکیت بتاتے ہوئے مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

بتا دیں کہ اس سے پہلے بنارس کی گیان واپی مسجد میں سروے کے دوران وضوخانے میں نصب فوارے کو شیولنگ ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا، جس کے بعد کورٹ نے ویڈیو گرافی سروے کا حکم دیا تھا۔ Gyanvapi Masjid Videography Survey

Last Updated : Aug 29, 2022, 10:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details