پریاگ راج: نفرت انگیز تقریر کیس میں سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان کو الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ ہائی کورٹ نے اس معاملے میں دائر اعظم خان کی درخواست کو بے بنیاد قرار دے کر خارج کر دیا ہے۔ معزم جج سَمت گوپال نے اعظم خان کی درخواست ضمانت کو نامنظور کردیا۔
Azam Khan Petition Rejected نفرت انگیز تقریر کیس میں اعظم خان کی درخواست ضمانت خارج - نفرت انگیز تقریر کیس
الہ آباد ہائی کورٹ نے نفرت انگیز تقریر معاملہ میں اعظم خان کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا ہے۔Azam Khan Petition Rejected
قبل ازیں اعظم خان کو 2019 نفرت انگیز تقریر معاملہ میں 3 سال قید اور 2000 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ 2019 لوک سبھا انتخابات کے دوران رامپور میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اعظم خان نے قابل اعتراض تقریر کی تھی۔ انہوں نے اس وقت کے ڈی ایم، سی ایم یوگی اور پی ایم مودی کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا جس کے بعد بی جے پی لیڈر آکاش سکسینہ نے پولیس سے اس کی شکایت کی تھی۔ 27 اکتوبر کو عدالت نے اسی معاملے میں فیصلہ سناتے ہوئے اعظم خان کو مجرم قرار دیا تھا۔