اردو

urdu

All India Mushaira: مشاعروں کے اسٹیج سے محبت کا پیغام عام ہونا چاہیے

اردو زبان کے مستقبل کے حوالے سے نواز دیوبندی کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں اردو کا رسم الخط مررہا ہے اور پاکستان میں زبان مرر ہی ہے، مشاعروں کے معیار میں انحطاط کو نواز دیوبندی نے تہذیبی انحطاط کی دین قرار دیا۔

By

Published : Apr 1, 2022, 7:51 PM IST

Published : Apr 1, 2022, 7:51 PM IST

all india mushaira held in various places
مشاعروں کے اسٹیج سے محبت کا پیغام عام ہونا چاہیے

معروف شاعر بشر نواز کی یا د میں اورنگ آباد شہر میں ایک قومی مشاعرہ ہوا، اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے منعقدہ اس مشاعرے میں ملک کی مختلف ریاستوں سے نامور شاعروں نے شرکت کی، مشاعرے کی صدارت معروف شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی نے کی، اورنگ آباد کے رکن پارلیمنٹ سید امتیاز جلیل نے خصوصی طور پر مشاعرے میں شرکت ہوئے اور شاعروں کے کلام پر دل کھول کر داد وتحسین پیش کی۔ واضح رہے اورنگ آباد کے سینئر صحافی اور سابق اپوزیشن لیڈر ضمیر احمد قادری نے ایک دہائی قبل قومی مشاعرے کی روایت کو آگے بڑھایا جس کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ شاعروں نے اپنا کلام پیش کرکے خوب داد وتحسین حاصل کیں اس مشاعرے میں نواز دیوبندی، محشرآفریدی اور جوہر کانپوری کے علاوہ دوسرے شعرا بھی موجود تھے۔

ویڈیو

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت میں ڈاکٹر نواز دیوبندی نے مختلف موضوعات پر سیر حاصل تبادلہ خیال کیا۔ اردو زبان کے مستقبل کے حوالے سے نواز دیوبندی کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں اردو کا رسم الخط مررہا ہے اور پاکستان میں زبان مرر ہی ہے، مشاعروں کے معیار میں انحطاط کو نواز دیوبندی نے تہذیبی انحطاط کی دین قرار دیا۔ ڈاکٹر نواز دیوبندی کا کہنا ہے کہ مردہ پرستی ہمارے معاشرے کا المیہ ہے اور فنکار سب سے زیادہ اس کا شکار ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا ہیکہ مشاعرے کے اسٹیج سے محبت کا پیغام عام ہونا چاہیے۔

ویڈیو

انیجلس ایجوکیشن ٹرسٹ یادگیر اور کرناٹک اردو اکیڈمی بینگلور کے اشتراک سے ملن فنکشن ہال یادگیر میں ایک کامیاب مشاعرے کا انعقاد عمل میں آیا اس مشاعرے کی صدارت لائق حسین بادل صدر بیت المال یادگیر نے کی۔ الحاج حاجی کریم شاہ آبادی، صابر متین پونہ، محمد عارف صدر سرکاری اسکول مسلم پورہ مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر رفیق سوداگر خادم اظہر، مبین احمد زخم، حاجی کریم شاہ آبادی، آفتاب صمدانی، ساجد حیات، ادریس شاہ آبادی وہ دیگر نے اپنا کلام پیش کیا۔

ویڈیو

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مشاعرہ لایق حسن بادل نے کہاکہ مشاعرے ہمارے تہذیب کا حصہ ہیں قابل مبارک باد ہے۔ کرناٹک اردو اکیڈمی جو ریاست بھر میں اردو کی فروغ اور شعراء ادباء کے ذوق کو پروان چڑھانے اور نئی نسل کو شعر و ادب سے واقفیت کرانے کے لیے مشاعروں کا کامیاب انعقاد کر رہی ہے۔ انیجلس ایجوکیشن ٹرسٹ کی صدر نزہت فاطمہ نے تمام مہمان شعراء اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details