شرومنی اکالی دل کے ایک رہنما نے کہا کہ پارٹی منتازع زرعی قوانین کے نفاذ کے ایک سال مکمل ہونے پر 17 ستمبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائے گی۔ کسان کارکنان کے ساتھ پارٹی کے کارکن زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس دن نئی دہلی میں گردوارہ رکاب گنج صاحب سے پارلیمنٹ تک احتجاجی مارچ کریں گے۔
پارٹی صدر سکھبیر سنگھ بادل کی صدارت میں ہفتہ کو ایک میٹنگ میں اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے۔ پارٹی کے سینئر نائب صدر دلجیت چیما نے میڈیا کو بتایا کہ پارٹی کے رہنما اور کارکن پنجاب کے کسانوں کے ساتھ احتجاجی مارچ میں شرکت کریں گے۔