اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Urdu Board in Shaikpet Flyover: ایم آئی ایم نے شیخ پیٹ فلائی اوور پر اُردو تحریر کا بورڈ نصب کروایا - effect of etv bharat urdu news

یکم جنوری کو شیخ پیٹ فلائیور Shaikpet Flyover کا افتتاح ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ، اسدالدین اویسی اور اکبر الدین اویسی کے ہاتھوں عمل میں لایا جائے گا۔ اس موقع پر کارپوریٹر رشید فراز الدین نے کہا کہ نئے شہر حیدرآباد میں پہلی بار اُردو تحریر میں بورڈ نصب کیا گیا ہے۔

urdu board on Shaikpet Flyover news  aimim objection on Shaikpet Flyover board  hyderabad Shaikpet Flyover news
ایم آئی ایم نے شیخ پیٹ فلائیور بورڈ پر اُردو تحریر کا بورڈ نصب کروایا

By

Published : Dec 29, 2021, 12:25 PM IST

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں شیخ پیٹ فلائی اوور بورڈ Shaikpet Flyover board پر اردو کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی گئی، جس پر مجلس اتحاد المسلمین نے اعتراض کرتے ہوئے فلائی اوور پر لگے بورڈ پر اُردو تحریر کا بورڈ نصب کروایا۔ مجلس اتحاد المسلمین کے شیخ پیٹ کے کارپوریٹر رشید فراز الدین نے فلائی اوور بورڈ پر اُردو تحریر کا بورڈ نصب کروانے کا کام انجام دیا۔

ایم آئی ایم نے شیخ پیٹ فلائیور بورڈ پر اُردو تحریر کا بورڈ نصب کروایا

گزشتہ روز شیخ پیٹ فلائی اوور بورڈ پر اردو تحریر کو نظر انداز کرنے پر ای ٹی وی بھارت Effect of Etv Bharat Urdu News نے یہ خبر شائع کی تھی جو سوشل میڈیا کافی تیزی سے وائرل ہوئی، جس کے بعد صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی اور اکبر الدین اویسی نے مقامی کارپوریٹر رشید فراز الدین کو ہدایت دی۔ بعد ازاں 24 گھنٹے میں اردو تحریر کا بورڈ نصب کرایا۔

مزید پڑھیں:۔Famous poet Akbar Allahabadi is now Akbar Prayagraj: یوگی حکومت پر اسدالدین اویسی کی کڑی تنقید



یکم جنوری کو شیخ پیٹ فلائی اوور کا افتتاح ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ، اسدالدین اویسی اور اکبر الدین اویسی کے ہاتھوں عمل میں لایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details