اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جی 20 کے ذریعہ ہم پوری دنیا میں اپنے کلچر کو پھیلا سکتے ہیں، عرفان احمد - جی 20 کی صدارت

بی جے پی رہنما عرفان احمد کا کہنا ہے کہ جی 20 کے نمائندے بھارت کے دورے پر ہیں، جس کے پیش نظر ہم اپنی تہذیب و کلچر کے ذریعہ ان کو متاثر کرسکتے ہیں۔ India host G20 Summit

جی 20 کے ذریعہ ہم پوری دنیا میں اپنے کلچر کو پھیلا سکتے ہیں، عرفان احمد
جی 20 کے ذریعہ ہم پوری دنیا میں اپنے کلچر کو پھیلا سکتے ہیں، عرفان احمد

By

Published : Dec 23, 2022, 8:15 AM IST

احمد آباد: یکم دسمبر سے آنے والے ایک سال یعنی 2023 تک بھارت جی 20 کی میزبانی کرنے والا ہے۔ اس جی 20 سمٹ کے لیے لوگوں میں جوش و خروش نظر آرہا ہے۔ ایسے میں بی جے پی رہنما عرفان احمد نے جی 20 کے موقع پر زیادہ سے زیادہ اپنے کلچر پھیلانے پر زور دیا۔ بی جے پی رہنما نے کہا کہ بھارت اب وِشو گرو بننے والا ہے۔ اس کے لیے جی 20 کی ٹیمیں بھارت کے گوشہ گوشہ میں گھوم رہی ہیں اور یہ بھارت کے گاؤں اور شہروں میں جاکر وہاں کا جائزہ لیں گی اور یہ لوگ بھارت کی ہر چیز کو باریکی سے دیکھ کر اپنے ملک میں لے جانے والے ہیں۔ ہم سب مل کر ان تمام جی 20 کے نمائندوں کو اپنی صلاحیتوں سے متاثر کر سکتے ہیں اور اپنے ہنر کو پوری دنیا میں پھیلا سکتے ہیں۔ اس موقع پر چھوٹی سے لیکر بڑی تمام قسم کی چیزوں کا مظاہرہ کیا جا سکتا ہے۔ ہم اپنی بھارتی تہذیب و کلچر کو ان کے سامنے پیش کریں گے تاکہ وہ اپنے ملک میں جاکر بھارت کی تعریف کریں۔ Through G20 we can spread our culture across the world says bjp leader irfan ahmed

جی 20 کے ذریعہ ہم پوری دنیا میں اپنے کلچر کو پھیلا سکتے ہیں، عرفان احمد

مزید پڑھیں:۔India's G20 presidency بھارت کی جی ٹوئنٹی صدارت کا آج سے آغاز

انہوں نے مزید کہا کہ جی 20 میں جو بینر لگا ہے اس میں لکھا ہوا ہے واسو دیو کٹمبھ۔ ہم تو پہلے سے ہی مانتے ہیں کہ پوری دنیا ایک خاندان ہے۔ ہم سب ایک ہی ہیں، کسی کا نام کچھ بھی ہے لیکن ہم سب ایک ہی ہیں، ہمارے بھارت کی تہذیب ایک دوسرے کو جوڑ کر رکھتی ہیں جو برسوں سے ایک ہے۔ گجرات میں بھی اسی طرح کا کلچر تہذیب و تمدن ہے جہاں ہر 50 کلومیٹر کی دوری پر بولی اور زبان بدل جاتی ہے لیکن یہاں کے لوگ ایک دوسرے کے کندھے سے کندھا ملا کر پیار و محبت کے ساتھ رہتے ہیں۔ ایسی مثال پوری دنیا میں کہیں نہیں ملے گی۔ بھارت میں ایسی چیزیں ہیں جو دیگر کسی ممالک میں نہیں ہیں اور اب جی 20 کے ذریعے سے ہم پوری دنیا میں اپنے کلچر کو پھیلانے کی کوشش کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details