اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اے ایم یو کے وی سی پروفیسر طارق منصور کے بھائی کا انتقال - سانحہ ارتحال

اطلاع کے مطابق تقریبا دس روز قبل احمد عمر فاروق کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں علاج کے لیے انھیں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔

 پروفیسرطارق منصورکے بھائی احمد عمر فاروق کا انتقال
پروفیسرطارق منصورکے بھائی احمد عمر فاروق کا انتقال

By

Published : May 8, 2021, 1:16 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کے بڑے بھائی، گذشتہ دو دہائیوں سے اے ایم یو ڈونرز زمرے سے، آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے نمائندے کی حثیت سے، اے ایم یو کورٹ کے ممبر اور ممتاز سابق طالب علم احمد عمر فاروق کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 75 سال تھی۔

اطلاع کے مطابق تقریبا دس روز قبل احمد عمر فاروق کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا۔ جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔

ان کی رہائش یونیورسٹی کیمپس کے قریب بدر باغ میں تھی۔احمد عمر فاروق کے سانحہ ارتحال پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ "یونیورسٹی کے کارپوریٹ زندگی اور آل انڈیا ایجوکیشنل کانفرنس میں ان کی دیرینہ شراکت تھی۔ ان کی رحلت سے ہم لوگ جس صدمے سے دوچار ہوئے ہیں اس کا اظہار الفاظ میں نہیں کیا جا سکتا اس نقصان سے میرے تمام اہل خانہ غم زدہ ہیں۔"

پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ "بھائی صاحب نے ہم لوگوں پر گہرا نقش چھوڑا ہے وہ ہماری نظروں سے دور ضرور چلے گئے ہیں لیکن ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے۔"

انہوں نے علیگ برادری سے درخواست کی ہے کہ 'وہ کووڈ پروٹوکول پر عمل کریں اور آن لائن تعزیت کو ترجیح دیں۔'عمر فاروق نے اے ایم یو سے بی ایس سی سول انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی تھی۔ وہ 1992 سے اے ایم یو ڈونرز اور آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے نمائندے کے طور پر اے ایم یو کورٹ کے ممبر تھے۔

وہ آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے ایگزیکٹو کمیٹی کے بھی ممبر تھے۔ان کے پسماندگان میں ان کی بیگم اور دو بیٹیاں ہیں۔ ان کی چھوٹی بیٹی ڈاکٹر زرین حسین فاروق اے ایم یو کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details