اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حیدرآباد: اردو یونیورسٹی کے مختلف مضامین میں داخلے جاری

مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2021-22 میں داخلے سے متعلق تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو (admissionsregular@manuu.edu.in) پر ای میل کریں۔ موبائل نمبرات 9523558551, 9866802414, 6302738370, اور 9849847434 سے بھی رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

By

Published : Sep 22, 2021, 5:36 PM IST

Urdu University
اردو یونیورسٹی

مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2021-22 میں میرٹ کی اساس پر ایم اے، بی اے اور پیرا میڈیکل کورسز میں داخلوں کی توسیع شدہ آخری تاریخ 30/ ستمبر ہے۔ لسانیات کے مختلف شعبوں، سماجی علوم، سائنسس اور کامرس میں پوسٹ گریجویشن اور انڈرگریجویشن سطح پر اردو میڈیم سے داخلے دیے جا رہے ہیں۔ پیشہ ورانہ پروگرامس میں جرنلزم، پیرامیڈیکل کورسز میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی اور میڈیکل لیباریٹری ٹکنالوجی کے علاوہ سوشل ورک پروگرام دستیاب ہیں۔ داخلے اور ای پراسپکٹس کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ (manuu.edu.in) پر لاگ ان کریں۔

پروفیسر ایم ونجا، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے بموجب پوسٹ گریجویٹ پروگرامس میں اُردو، انگریزی، ہندی، عربی، مطالعات ترجمہ، فارسی؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سماجیات؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی) شامل ہیں۔ انڈر گریجویٹ بی اے، بی اے (آنرس) جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی؛ بیچلر آف ووکیشنل کورسس کے تحت میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور میڈیکل لیبارٹری ٹکنالوجی (ایم ایل ٹی)؛ برج (رابطہ) کورسز، لیٹرل انٹری کے تحت بی ٹیک اور پالی ٹیکنیک کورسز دستیاب ہیں۔ لکھنؤ کیمپس میں اردو، فارسی، انگریزی اور عربی میں بی اے، ایم اے اور سری نگر کیمپس میں معاشیات، اسلامک اسٹڈیز، اردو اور انگریزی میں ایم اے کورسز دستیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علی گڑھ: آخر کیوں اے ایم یو آکسیجن پلانٹ کا دوبارہ افتتاح کرنے کی ضرورت پڑی؟

جز وقتی ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ کورسز کی توسیع شدہ آخری تاریخ 10/ نومبر ہے۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو (admissionsregular@manuu.edu.in) پر ای میل کریں۔ موبائل نمبرات 9523558551, 9866802414, 6302738370, اور 9849847434 سے بھی رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details