آج جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں انتظامی کونسل کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کچھ اہم فیصلے لئے گئے۔
جموں و کشمیر کے کاریگروں اور بنکروں کو ایک بڑی راحت دیتے ہوئے انتظامی کونسل نے محکمہ ہنرمندی سے پشمینہ ٹیسٹنگ اینڈ کوالٹی سرٹیفیکیشن سنٹر کے انتظامی کنٹرول کی منتقلی کی منظوری دی۔ اب اس کا کنٹرول انڈسٹریز ڈپارٹمنٹ کو ہاتھ میں ہوگا۔
اس فیصلے سے کاریگروں اور بنکروں کو پشمینا مصنوعات کی تصدیق، سند اور لیبلنگ کی سہولت حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔