کونسلر اکبر خان پٹھان نے بتایا کہ جب میں نے الیکشن میں جیت حاصل کی تب سے ہی میرا یہی مقصد تھا کہ جو میرے علاقے میں غیر قانونی قبضے ہوئے ہیں ان پر کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے علاقہ میں کسی بھی طرح کے غیر قانونی قبضہ کو برداشت نہیں کریں گے۔
جے پور میں انتطامیہ کا دورہ شمشان گھاٹ، غیر قانونی قبضہ پر کارروائی - etv bharat urdu
راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے ہیریٹرز مونسپل کارپوریشن کے وارڈ 89 کے کونسل اکبر خان پٹھان کی قیادت میں آج مونسپل کارپوریشن کے ذمہ داران اور سرکاری ملازمین نے آدرش نگر علاقے میں واقع شمسان گھاٹ کا دورہ کیا۔ اس شمشان گھاٹ میں ہورہے تجاوزات کے خلاف تمام لوگ کافی سخت نظر آئے۔
جئے پور میں انتطامیہ کا دورہ شمشات گھاٹ ، غیر قانونی قبضہ پر کارروائی
انہوں نے انتظامیہ اور بلدیہ کے ملازمین کو آج موقع پر بلایا ہے۔ وہیں ڈپٹی میئر اسلم فاروقی نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ قبرستان اور شمشان گھاٹ پر ہو رہے غیر قانونی قبضوں ختم کرنے کے مقصد سے ہم نے ایک مہم چلائی ہے۔
اسی مہم کے تحت آج ہم آدرش نگر علاقے میں واقع شمشان گھاٹ میں جائزہ لینے کے لیے پہنچے ہیں اور کسی بھی غیر قانونی قبضہ کو کسی بھی طرح برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی قبضوں کے خلاف ہم لوگ لوگ کافی مستعد ہیں۔