صحت کارکنوں، کورونا واریئرز اور ملک میں سنگین بیماریوں میں مبتلا 60 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کو کل سے کووڈ کی اضافی ویکسین Covid Booster Doseدی جائے گی۔ صحت و خاندانی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت نے اس سلسلے میں جاری کردہ رہنما خطوط میں بتایا ہے کہ اضافی ویکسین Covid Booster Dose کے لیے نئے رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اہل افراد جنہوں نے کووڈ کی دو ویکسین لی ہیں وہ براہ راست ویکسین لے سکتے ہیں یا کسی بھی کووڈ ویکسین سنٹر پر جا کر رجسٹر کر سکتے ہیں۔ اضافی ویکسین Covid Booster Dose کے لیے رجسٹریشن کل سے شروع ہو گئی ہے۔ اضافی ویکسین صرف ان اہل افراد کو دی جائے گی جو نو ماہ یا 39 ہفتوں کی مدت سے گزر چکے ہیں جنہوں نے کووڈ کی دوسری ویکسین حاصل کی ہے۔