قابل ذکر ہے کی حج کمیٹی کے سابق ایگزیکیٹیو آفیسر داؤد احمد خان کے ریٹائرمنٹ کے بعد یہاں کے انتظامات ملازمین کے ذریعہ انجام دیے جا رہے تھے۔ نتیجتاً کمیٹی کے ملازمین کو تنخواہ ملنا بھی دشوار ہو گیا تھا- تقریبا سات ماہ سے جاری اس صورتحال کے سبب ملازمین مشکلات کے دور سے گزر رہے تھے اور حج سے متعلق ضروری امور بھی رکے ہوئے تھے اور ساتھ ہی حج کمیٹی کے ملازمین کو سات ماہ سے تنخواہ بھی نہیں دی گئی تھی۔
یاسر عرفات کو مدھیہ پردیش حج کمیٹی کا اضافی چارج - hajj news
مقدس سفر حج کے لیے رہنمائی اور انتظامات کو آسان بنانے والے ادارے مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے امور کو پٹری پر لانے کیلئے حکومت کے محکمہ اقلیتی بہبود نے احکامات جاری کر دیئے ہیں- احکامات میں مساجد کمیٹی کے انچارج یاسر عرفات کو حج کمیٹی کا اضافی چارج (ای او سیکٹری) دیا گیا ہے- حکومت کے یاسر عرفات نے عہدے کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔
یاسرعرفات کو مدھیہ پردیش حج کمیٹی کا اضافی چارج
یاسر عرفات نے حج کمیٹی کا انچارج لینے کے بعد سب سے پہلے حج کمیٹی کے ملازمین کی تنخواہ دلوائیں اور کہا ہے کہ سفر حج سے متعلق سنٹرل حج کمیٹی آف انڈیا ہمیں جس طرح سے گائیڈ کرے گا ہم اس مطابق کام کریں گے۔