اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نصرت جہاں نے اجمیر درگاہ کی زیارت کی - بنگالی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ

جیسے ہی نصرت جہاں کو مداحوں نے درگاہ کے احاطے میں دیکھا، ان کے ساتھ سیلفی لینے والوں کی بھیڑ لگ گئی۔

نصرت جہاں نے اجمیر درگاہ کی زیارت کی
نصرت جہاں نے اجمیر درگاہ کی زیارت کی

By

Published : Dec 30, 2020, 9:53 AM IST

بالی ووڈ اداکارہ اور ٹی ایم سی کی رکن پارلیمان نصرت جہاں صوفی بزرگ حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ پہنچی اور درگاہ کی زیارت کے لیے جیسے ہی نصرت درگاہ کے احاطے میں قائم شاہجانی مسجد میں داخل ہوئیں، مداحوں نے ان کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں۔ اس دوران نصرت نے کہا کہ خواجہ ہمیشہ سے غریب اور کرم نواز رہے ہیں۔

نصرت جہاں نے اجمیر درگاہ کی زیارت کی

بنگالی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ترنمول کی رکن پارلیمان نصرت جہاں نے اجمیر میں خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر حاضری دی اور ریاست و ملک میں ترقی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر نصرت جہاں نے میڈیا کو بتایا کہ اس وقت وہ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں قدم نہیں رکھنا چاہتی ہیں، وہ بنگالی فلم انڈسٹری میں اچھا کام کررہی ہیں۔

اسی دوران انہوں نے بتایا کہ وہ بچپن ہی سے خواجہ غریب نواز کی درگاہ میں حاضری کے لئے آتی رہی ہیں اور خواجہ غریب نواز نے ان کی ہر خواہش پوری کی ہے، سیاست ہو یا فلم انڈسٹری میں خواجہ کے کرم سے آگے بڑھیں اور اسی طرح وہ یہاں آنا جاری رکھیں گی۔ اس دوران جیسے ہی مداحوں نے نصرت جہاں کو دیکھا، وہ ان کے ساتھ سلیفی نکالنے لگے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details