مشہور امریکی اداکار ایلیک بالڈون نے فلم ’رسٹ‘کی شوٹنگ کے دوران ایک خاتون کیمرہ مین کو غلطی سے گولی مار دی۔
سانٹا فے کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے یہ اطلاع دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گولی لگنے سے کیمرہ مین کی موت ہو گئی ہے اور اس دوران ایک فلم ڈائریکٹر بھی زخمی ہوا ہے۔
متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کی دیر رات ’رسٹ‘ کے سیٹ پرایک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک دیگر شخص زخمی ہوگیا۔