اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Action Against Petrol Pump Owners : گاندربل کے کنگن سب ڈویژن میں پٹرول پمپ مالکان کے خلاف کاروائی

گاندربل کے کنگن سب ڈویژن میں موجود متعدد پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ دراصل کنگن سب ڈویژن کے وسن علاقے میں موجود پٹرول پمپ کو لے کر چند روز قبل ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا، جس میں رات دس بجے ایک بیمار شخص گاڑی میں تیل ڈلوانے پہنچا تھا، گاڑی کا ڈرائیور پمپ کے ملازمین سے ڈیزل کی فریاد کر رہا تھا تاہم کئی گھنٹے وہاں رہنے کے باوجود اسے ڈیزل نہیں دیا گیا۔

گاندربل کے کنگن سب ڈویژن میں پٹرول پمپ مالکان کے خلاف کاروائی
گاندربل کے کنگن سب ڈویژن میں پٹرول پمپ مالکان کے خلاف کاروائی

By

Published : Mar 3, 2023, 9:14 PM IST

گاندربل کے کنگن سب ڈویژن میں پٹرول پمپ مالکان کے خلاف کاروائی

گاندربل:جموں و کشمیر کے گاندربل کے کنگن سب ڈویژن میں موجود متعدد پٹرول پمپ مالکان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ دراصل کنگن سب ڈویژن کے وسن علاقے میں موجود پٹرول پمپ کو لے کر چند روز قبل ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا، جس میں رات دس بجے ایک بیمار شخص گاڑی میں تیل ڈلوانے پہنچا تھا، گاڑی کا ڈرائیور پمپ کے ملازمین سے ڈیزل کی فریاد کر رہا تھا تاہم کئی گھنٹے وہاں رہنے کے باوجود اسے ڈیزل نہیں دیا گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ پٹرول پمپ کے ملازمین سوتے رہے اور مریض کی کوئی فکر نہیں کی۔ اس سلسلے میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ کنگن نے باضابطہ طور پر کاروائی کرتے ہوئے پمپ مالکان کو سمن جاری کیا ہے۔ جس کے بعد تحصیلدار سے رپورٹ طلب کی گئی۔ اس سلسلے میں حکم نامے میں باضابطہ طور پر ویڈیو کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ ضلع کے کئی صحافیوں نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا سب ڈویژنل مجسٹریٹ کے حکم نامے پر عمل ہو رہی ہے یا نہیں۔ رات دیر گئے جب ان پمپوں کا دورہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ پمپ کھلے تھے۔

وہیں اس دوران پمپ مالکان اور ملازمین نے کہا کہ ہم رات دیر گئے تک ہر ایک شخص کو تیل فراہم کرتے ہیں اور اگر رات کے دوران بھی کسی کو ایمرجنسی ہوگی تو اس کے لئے بھی ہم پمپ کو کھولتے ہیں۔ اس دوران سب ڈویژنل مجسٹریٹ کنگن کے اس حکم نامے کی مقامی ڈرائیوروں نے سراہنا کی، جس میں پمپ مالکان کو دیر رات تک یا دوران ایمرجنسی تیل فراہم کرنے کےلئے کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Fuel Shortage Irks Residents: بڈگام میں بھی پٹرول، ڈیزل کی شدید قلت

جموں و کشمیر کے مقامی ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ اس طرح کے حکم نامے پورے ضلع کے پمپ مالکان کے لئے ہونے چاہیے تاکہ رات کے دوران کسی بھی شخص کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے اس حکم نامے کی سراہنا کی اور بتایا کہ ہمیں دیر رات یا رات کے دوران کبھی کبھی گاڑی میں تیل ختم ہونے کے دوران گاڑیوں کو بیچ سڑک پر روکنا پڑتا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details