ضلع رامپور کے گاؤں مہوناگر میں تعینات دیہی ترقی کے افسر راجیو سنگھ کے ساتھ گرام پردھان کے بیٹے نے مارپیٹ کی تھی، جس کا سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہوا تھا۔ اس کے بعد افسر راجیو نے بلاسپور تھانہ میں تحریر دیکر بتایا کہ بدھ کے روز وکاس کھنڈ کے اے ڈی او پنچایت آفس میں گرام مہوناگر کے عثمان خان سمیت چار افراد نے موت کے جعلی سرٹیفکیٹ بنانے کا دباؤ بنایا۔
سرکاری افسر راجیو نے الزام لگایا کہ فرضی سرٹیفکیٹ بنانے سے منع کرنے پر اس کے منھ پر تھوکا گیا اور اس کے ساتھ مارپیٹ کی گئی۔ ساتھ ہی سرکاری دستاویزات کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔