اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Shraddha Walker Murder Case ملزم آفتاب کا نارکو ٹیسٹ پیر کو ہونے کا امکان

شردھا واکر قتل کیس کے ملزم آفتاب امین پونا والا کا پیر کو نارکو ٹیسٹ کرائے جانے کا امکان ہے۔ ملزم آفتاب کو پولیس نے 12 نومبر کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد سے اس سے مسلسل پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ Shraddha Walker Murder Case

ملزم آفتاب کا نارکو ٹیسٹ پیر کو ہونے کا امکان
ملزم آفتاب کا نارکو ٹیسٹ پیر کو ہونے کا امکان

By

Published : Nov 26, 2022, 8:25 PM IST

نئی دہلی: شردھا واکر قتل کیس کے ملزم آفتاب امین پونا والا کا پیر کو نارکو ٹیسٹ کرائے جانے کا امکان ہے۔ اسپیشل کمشنر آف پولیس (لا اینڈ آرڈر) زون II ساگر پریت ہڈا نے بتایا کہ آفتاب کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ پولیس کو موصول نہیں ہوئی ہے۔ ساتھ ہی اس بات کی بھی تصدیق ہو گئی ہے کہ ملزم کا پولی گراف ٹیسٹ نہیں کرایا گیا۔ Shraddha Walker Murder Case

واضح رہے کہ ملزم آفتاب کو پولیس نے 12 نومبر کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد سے اس سے مسلسل پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، تاہم اس معاملے کی جانچ کر رہی دہلی پولیس کی ٹیم کو ابھی تک قتل میں استعمال ہونے والا ہتھیار نہیں ملا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والی خاتون شردھا کا صرف سر اور جسم کے دیگر حصے برآمد ہوئے ہیں، جو ہڈیاں ملی ہیں انہیں ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے سی بی آئی کی فرانزک لیب میں بھیج دیا گیا ہے، حالانکہ ڈی این اے میچ ہونے کے بعد ہی اس بارے میں کچھ کہا جا سکتا ہے۔

بتا دیں کہ شردھا کو اس کے لیو ان پارٹنر آفتاب نے مبینہ طور پر گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا، جس نے مبینہ طور پر اس کے جسم کے 35 ٹکڑے کیے اور اسے قومی دارالحکومت کے چھتر پور علاقے میں پھینک دیا۔ دہلی پولیس شردھا قتل کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Shraddha Walker Murder Case ملزم آفتاب کو بخار، پولی گراف اور نارکو ٹیسٹ ملتوی

ABOUT THE AUTHOR

...view details