سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے وزیر داخلہ سے ناندیڑ بم دھماکہ کی اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ممبئی کے ملاڈ میں ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب میدان کی بی جے پی کی جانب سے کئے جانے والی مخالفت پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ Abu Asim Azmi React on BJP Comment on Tipu Sultan
'ٹیپو سلطان ایک سچے مجاہد تھے ان پر ملک کو فخر ہے' انہوں نے بی جے پی کی مخالفت کو ہندو اور مسلمانوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے کا ذمہ دار قرار دیا اور کہاکہ ٹیپو سلطان ملک کے پہلے میزائل مین ہے، انہوں نے رنگنا پٹی میں مندر بھی تعمیر کروائی ہے اور سینکڑوں مندر کی سر پرستی بھی کرتے تھے لیکن آج ٹیپو سلطان کو فرقہ پرست دشمن قرار دیا جارہا ہے۔
ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ ٹیپو سلطان رنگنا پتی میں سوامی کی مندر کی نگرانی کرتے تھے، ٹیپو سلطان کی مدح سرائی صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کوند نے بھی کی ہے اور سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام نے بھی کی ہے۔ دستو ہند میں صفحہ نمبر 144میں ان کی تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں۔ ٹیپو سلطان سچے محب وطن اور مجاہد تھے۔ انہوں نے انگریزوں کا اس طرح مقابلہ کیا کہ جس وقت ان کی شہادت ہوئی، تو انگریز خوف سے کی لاش کے پاس جانے سے گھبرا رہے تھے کہ کہیں شیر میسور ٹیپو سلطان زندہ تو نہیں۔
انہوں نے کہا کہ انگریزوں پر ٹیپو سلطان کا یہ خوف تھا کہ آج بھی ان کی تاریخ میں ٹیپو سلطان کا نام درج ہے جبکہ صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے آج ان کے نام سے میدان کو منسوب کرنے پر مخالفت کی جارہی ہے۔ فرقہ پرستوں اور بی جے پی کو شرم آنی چاہئے کہ جس میدان کا نام ٹیپو سلطان رکھا کیا گیا ہے، وہ قانونی دائرہ میں کیا گیا ہے۔
درایں اثنا ابوعاصم اعظمی نے ناندیڑ میں ہوئے آئی ای ڈی بم دھماکہ کی اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ناندیڑ بم دھماکہ میں دیپک گھاڑگے نامی شخص زخمی ہوا تھا اس کے بعد پولس نے ایف آئی آر درج کرکے گرفتاریاں بھی عمل میں لائی ہیں۔ اس معاملہ کی اعلیٰ سطحی انکوائری بھی کروائی جائے کیونکہ اب یہ کہا جارہا ہے کہ یہ دھماکہ خیز مادہ پتھر کے گودام میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سے قبل ناندیڑ میں ہی آر ایس ایس کارکن کے گھر میں دھماکہ ہوا تھا اور گھر سے داڑھی ٹوپی بھی برآمد ہوئی تھی، اسی طرح اس دھماکہ کی جانچ بھی لازمی ہے۔