اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Gujarat Assembly Election بی جے پی سے مقابلہ کرنے والی واحد پارٹی سماجوادی ہے، ابو عاصم اعظمی

گجرات میں دوسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات 5 دسمبر کو ہونے والے ہیں، جس میں سماج وادی پارٹی نے بھی اپنے امیدواروں کو اتارا ہے۔ انتخابات میں تشہیری مہم کے لیے سماج وادی پارٹی کے رہنما ابو عاصم اعظمی آج گجرات دورے پر آئے، اس دوران انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کی۔Gujarat Assembly Election

بی جے پی سے مقابلہ کرنے والی واحد پارٹی سماجوادی ہے،  ابو عاصم اعظمی
بی جے پی سے مقابلہ کرنے والی واحد پارٹی سماجوادی ہے، ابو عاصم اعظمی

By

Published : Dec 2, 2022, 10:59 PM IST

احمدآباد: گجرات اسمبلی انتخابات کے پیش نظر احمدآباد کے باپو نگر اسمبلی حلقہ سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار الطاف خان کی حمایت میں ایس پی رہنما ابو عاصم اعظمی ایک عوامی جلسے میں شرکت کرنے احمدآباد پہنچے۔ اس دوران انہوں نے ای ٹی وی بھارت نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی ایک سیکیولر پارٹی ہے، جس کے رہنما کا نام ملائم سنگھ یادو تھا۔ اترپردیش میں بی جے پی سے مقابلہ کرنے والی یہ واحد بڑی پارٹی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ پورے ملک میں سماج وادی پارٹی کی تشہیر ہو اور پارٹی ملک کے عوام کی آواز بنے۔ اس لئے ہم گجرات میں بھی آئے ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ ہمارے بھی امیدوار کامیاب ہوں۔ فی الحال ہم نے چار امیدواروں کو اتارا ہے اور ان کی تشہیر کے لئے آج میں احمدآباد آیا ہوں۔Abu asim azmi camping in gujarat assembly election

بی جے پی سے مقابلہ کرنے والی واحد پارٹی سماجوادی ہے، ابو عاصم اعظمی

مزید پڑھیں:۔Gujarat Assembly Election کانگریس امیدوار غیاث الدین شیخ نے انتخابات میں جیت کا دعویٰ کیا

بی جے پی کے یونیفارم سیول کوڈ نافذ کرنے کے وعدے پر انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی کا یہ وعدہ ہے کہ سماج کے آخری آدمی کو روٹی ملے گی، سب کو نوکری ملے گی، سبھی کو روزگار ملے گا تو ہم خوش ہیں لیکن یہ لوگ صرف ایسی چیزیں اور وعدے کرتے ہیں جس سے دو فریق میں نفرت پیدا ہو، مسلم ہندو میں ٹکراو پیدا ہوا اور بی جے پی یہی کام کر رہی ہے۔ گجرات میں 2002 کے بعد فسادات نہیں ہوئے اس معاملے پر انہوں نے کہا کہ بلقیس بانو کے مجرموں کو کیوں چھوڑا گیا۔ اگر فسادات کرانے والا ہی اقتدار میں آ جائیں تو فساد کیسے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ملک میں صرف اور صرف ہندو مسلم کر رہے ہیں، ان کی سرکار بالکل بھی گجرات میں نہیں آنی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details