قومی دارالحکومت دہلی میں کیجریوال کی نئی آبکاری پالیسی کے خلاف احتجاج کر رہے بی جے پی کارکنان پر عام آدمی پارٹی نے سخت حملہ بولا ہے۔
پارٹی ہیڈ کوارٹر پر پریس کانفرنس کے دوران عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنماء دلیپ پانڈے نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی احتجاج نہیں غنڈہ گردی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا احتجاج کا یہی طریقہ ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں توڑ پھوڑ کی جائے اور ایمبولینس کو جانے نہ دیا جائے۔ احتجاج کے دوران بی جے پی کارکنان نے سرکاری بسوں کے شیشے توڑ دیے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی بوکھلا گئی ہے، اس لیے کہ دہلی حکومت کی نئی آبکاری پالیسی کی وجہ سے ان کی 3500 کروڑ روپے کی دلالی رک گئی ہے۔