اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'آدھار، پین، ای پی ایف او کو جوڑنے کی سہولت میں رکاوٹ نہیں' - یو آئی ڈی اے آئی

یو آئی ڈی اے آئی نے کہا اس کی آدھا، پین /ای پی ایف او کو آپس میں جوڑنے کی سہولت میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی ہے۔ یہ ایک تصدیق پر مبنی سہولت ہے۔یو آئی ڈی اے آئی نے آدھار کو پین/ای پی ایف او سے جوڑنے میں یو آئی ڈی اے آئی نظام کےٹھپ ہونے پر کچھ میڈیا رپورٹز کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی رپورٹ صحیح نہیں ہے۔

آدھار، پین، ای پی ایف او کو جوڑنے کی سہولت میں رکاوٹ نہیں
آدھار، پین، ای پی ایف او کو جوڑنے کی سہولت میں رکاوٹ نہیں

By

Published : Aug 28, 2021, 10:46 PM IST

یونیک آئڈنٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی) نے ہفتے کےروز کہاکہ اس کی تمام خدمات مستحکم ہیں اور ٹھیک سے کام کررہی ہیں۔

اس کی آدھار۔پین /ای پی ایف او کو آپس میں جورنے کی سہولت میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی ہے۔ یہ ایک تصدیق پر مبنی سہولت ہے۔یو آئی ڈی اے آئی نے آدھار کو پین/ای پی ایف او سے جوڑنے میں یو آئی ڈی اے آئی نظام کو ٹھپ ہونے پر کچھ میڈیا رپورٹوں کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی رپورٹ صحیح نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہر سطح پر خود انحصاری اور خود اعتمادی کی ضرورت: مودی

یو آئی ڈی اے آئی نے کہاکہ چونکہ یہ گزشتہ ہفتہ کے دوران مرحلہ وار طریقہ سے اپنے نظام میں ایک ضروری سیکورٹی اپ ڈیٹ کے دور سے گزر رہا تھا، کچھ نامزدگی /اپ ڈیٹ مراکز پر صرف نامزدگی اور موبائل اپ ڈیٹ سروس سہولت میں کچھ رکاوٹ کی اطلاع ملی تھی لیکن اب یہ سروس اپ ڈیٹ ہونے کے بعد ٹھیک طرح سے کام کررہی ہے۔

یو آئی ڈی اے آئی نے کہا کہ خواہ سسٹم مستحکم ہوگیا ہے یہ یقینی کرنے کے لئے اس کی نگرانی کی جارہی ہے کہ صارفین کو کوئی پریشانی نہ ہو۔ خیال رہے کہ 20اگست 2021کو اپ ڈیٹ عمل کی شروعات کے بعد سے گزشتہ نو دنوں میں 51لاکھ سے زیادہ صارفین کو یومیہ اوسطاً 5.68لاکھ نامزدگی کے ساتھ نامزد کیا گیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details