اردو

urdu

By

Published : Nov 22, 2022, 4:54 PM IST

ETV Bharat / bharat

Janjatiya Gaurav Diwas بڈگام میں جن جتیہ گورو دیوس کی تقریبات کا آغاز

ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف نے کہا کہ قبائلی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور ضلعی انتظامیہ آئندہ دنوں میں تمام بلاکس اور قبائلی پٹی میں اسکیموں کے بارے میں بیداری کے پروگرام منعقد کرے گی تاکہ مستفیدین تک زیادہ سے زیادہ رسائی کو یقینی بنایا جاسکے۔ anjatiya Gaurav Diwas celebrations in Budgam

بڈگام میں جن جتیہ گورو دیوس کی تقریبات کا آغاز
بڈگام میں جن جتیہ گورو دیوس کی تقریبات کا آغاز

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں قبائلی فریڈم فائٹر بیرسہ منڈا کے یوم پیدائش کے موقع پر آج جن جتیہ گورو دیوس کی تقریبات کا آغاز ہوا۔ اس سلسلے میں محکمہ قبائلی امور نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے شیخ العالم ہال بڈگام میں ایک تقریب کا انعقاد کیا، جس میں قبائلی برادری کے طلبہ اور فنکاروں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) بڈگام ایس ایف نے کہا کہ اس دن کو فخر کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ قبائلی برادری کی قومی تعمیر و ترقی اور انسانیت کے تئیں ان کی بے پناہ خدمات کو سراہتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ یہ کمیونٹی فطرتاً انسانیت کے لیے اپنے آپ کو وقف کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ثقافت اور روایت سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلیوں کی تعمیر و ترقی کے لیے مختلف نئی اسکیمیں اور اقدامات شروع کیے گئے ہیں۔ انہوں نے قبائلی نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے متعلقہ قبائل سے متعلق اسکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں، خواہ وہ تعلیم، کھیل خود، روزگار یا دیگر شعبوں میں ان کی مجموعی ترقی کے لیے ہوں۔ A week long Janjatiya Gaurav Diwas celebrations begin in Budgam

بڈگام میں جن جتیہ گورو دیوس کی تقریبات کا آغاز

مزید پڑھیں:۔DC Budgam Chairs Block Diwas بڈگام ضلع کے رضوین میں بلاک دیوس کا اہتمام

انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور ضلعی انتظامیہ آئندہ دنوں میں تمام بلاکس اور قبائلی پٹی میں اسکیموں کے بارے میں بیداری کے پروگرام منعقد کرے گی تاکہ مستفیدین تک زیادہ سے زیادہ رسائی کو یقینی بنایا جاسکے۔ قبائلی فریڈم فائٹر بیرسہ منڈا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کمیونٹی کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ان کے ادب اور تاریخ کو دستاویزی شکل دینے اور کمیونٹی کے فروغ پر زور دیا۔ پروگرام میں شریک مقررین نے کہا کہ ضؒع میں ہفتہ بھر کی تقریبات کے دوران قبائلی علاقوں میں گانا، لوک رقص، ڈرامے، آگاہی پروگرام، مصوری کے مقابلے، طلبہ کو تاریخی مقامات کی سیر اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن مشتاق احمد قادری، وارڈن گجر اور بیکروال بوائز ہاسٹل بڈگام، نثار احمد کوہلی نے بھی خطاب کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details